ممبئی:حکومت نے بدلاپور واقعہ کو حساسیت کے ساتھ نمٹا ہے لیکن اپوزیشن نے اس پر سیاست کی ہے۔ کچھ دن پہلے شرد پوار نے پیشن گوئی کی تھی کہ مہاراشٹر جلد ہی منی پور بن جائے گا۔ تو کیا بدلا پور میں منی پور کا ٹریلر دکھایا گیا؟ ایسے سخت الفاظ میں شیوسینا کے نائب لیڈر اور ترجمان سنجے نروپم نے شرد پوار پر آج تنقید کی۔ ادھو ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے نروپم نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے رویے میں خرابی ہے، جس نے سیاسی مفادات کے لیے تہوار کے دوران مہاراشٹر بند کی اپیل کی ہے۔ مہاراشٹر ایک ایسی ریاست ہے جو باباؤں اور سنتوں کے نظریات کی پیروی کرتی ہے۔ سنجے نروپم نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شرد پوار اور اپوزیشن ریاست میں انتخابات جیتنے کے لیے اس طرح کے تشدد میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ بالا صاحب بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں نروپم نے اپوزیشن کو نشانہ کہا کہ بدلاپور واقعہ کے بعد حکومت نے کئی اہم فیصلے لئے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا کہ مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے گا۔ وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا کہ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے تمام اسکولوں میں سکھی ساوتری کمیٹی، وشاکھا کمیٹی اور سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ نروپم نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر نمٹا رہی ہے۔ لیکن جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں مخالفین اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں جس معاملے کا ذکر کیا وہ ماول کا ہے۔ نروپم نے کہا کہ عصمت دری اور قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں ہوئی اور 15 ماہ کے اندر ملزم کو موت کی سزا سنائی گئی۔ نروپم نے کہا کہ مخالفین کو اس کیس پر تنقید کرنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات ہونی چاہئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بدلاپور کے مقامی لوگوں نے اسکول انتظامیہ اور پولیس پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ حکومت نے اسکول انتظامیہ کو تحلیل کر کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔ نروپم نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پارٹی کے سبھی لیڈر اس اسکول کے انتظامی ذمہ دار ہیں۔ اس اسکول نے طالبات کی حفاظت کے لیے مناسب احتیاط نہیں برتی۔ اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کی غفلت پر کارروائی کی گئی ہے۔ بہت سے مظاہرین نشے میں تھے۔ وہ باہر سے آئے تھے۔ تو کیا اپوزیشن شرابی غنڈوں کو سیاست کے لیے بدلاپور لے کر آیا۔نروپم نے بدلاپور واقعہ پر سیاست کرنے پر ادھو ٹھاکرے، سنجے راوت، شرد پوار اور کانگریس پر تنقید کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی ختم ہو گئی ہے. اس لیے مہینے کے چوتھے ہفتہ کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا گیا۔ اس دن سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بند کا اعلان صرف تاجروں کو تنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ،