کھڑگے اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے خلاف میمورنڈم

0
0

بھیونڈی ( شارف انصاری ):-انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر کرناٹک میں بی جے پی امیدوار مانی کانتا راٹھور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھیونڈی کانگریس پارٹی نے بھیونڈی سٹی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر چیتن کاکڑے کو تحریری میمورنڈم سونپ کر کیا ہے۔واضح ہو کہ بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے ضلع صدر ایڈوکیٹ عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں بھیونڈی سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج چیتن کاکڑے سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم سونپا کر انڈین کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور ان اہل خانی کو جان سے مارنے کی دھمکی معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار مانی کانتا راٹھور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اسے فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس وفد میں سابق ایم پی سریش ٹاورے، سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق یونس فاروقی، پی سی سی رکن جاوید فاروقی، پی سی سی رکن سہیل خان، جنرل سکریٹری عرشی اعظمی، بلاک صدر ایڈ امریش بھائی، بلاک صدر ستیہ نارائن چھیپا، نائب صدر شہادت انصاری ، یوتھ لیڈر راج پردیپ پاٹل، یوتھ لیڈر پمیت ناگاریہ،سیل کے صدر سلیم مومن کے علاوہ کئی ممبران موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here