چیتاکیمپ: جلوس عید میلادالنبی انتہائی تزک واحتشام سے نکالا گیا

0
11

ممبئی:ممبئی کے جنوبی وسطی کنارے پر واقع انوشکتی نگر تعلقہ کی مسلم اکثریتی بستی چیتا کیمپ میں انجمن عاشقان رسول،مسجد و مدرسہ گلشن بغداد کی سرپرستی میں جلوس عید میلاد النبیؐ تزک و احتشام سے نکالا گیا ،کیرالا ساؤتھ انڈین سنت جماعت سے وابستہ مدارس کے بچے نبیؐ کی نعت پاک دف کی لے پر گنگنا رہے تھے پوری بستی عشق محمد سے سرشار تھی،ہزاروں فرزندان توحید چیتاکیمپ کی سڑکوں پر درود شریف اور صلوۃ وسلام پڑھتے ہوئے حضور ؐ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے تھے ،پورا چیتاکیمپ محمدیؐ کیمپ کا نظارہ پیش کررہا تھا، پیر طریقت سید اشرف علی نقش بندی کی قیادت میں ڈاکٹر امین کے دواخانہ سے جلوس کی بسم اللہ ہوئی،جناب ہارون سنجر مرحوم نے ڈاکٹر امین اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چیتا کیمپ میں برسوں قبل جلوس عید میلاد النبی کی بنیاد رکھی تھی تب سے یہاں رہنے والے افراد چیتاکیمپ میں انتہائی پروقار اور شرعی امور کی پابندی کرتے ہوئے یہاں جشن عید امیلاد النبی مناتے ہیں۔یہ جلوس جب چیتاکیمپ کے ڈی سیکٹر علاقے میں پہنچا تو مقامی رکن پارلیمنٹ انل دیسائی نےشرکاء جلوس سے ملاقات کی اور خود جلوس کا حصہ بن گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here