مہاراشٹر کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے چیئر مین ابراہیم بھائی جان کی قیادت میں اقلیتی محکمہ کی اہم میٹنگ میں کئی معاملات پر غور وخوض
ممبئی : یہاں راجیو گاندھی بھون میں ممبئی کانگریس کی ایک اہم میٹنگ میں جہاں کئی لیڈران نے اپنے خیالات پیش کئے وہیں مہاراشٹر کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین حاجی ابراہیم شیخ بھائی جان نے پارٹی کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں نامہ نگاروں سے کھل کر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں چند اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے وہیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بھی انہوں نے پارٹی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ مہارشٹر اسمبلی چنائو کی تیاری کے سلسلہ میں وہ اور ان کی پارٹی جلد ہی انڈیا اتحاد میں شامل اہم پارٹیوں کے لیڈران سے، جن میں شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے بھی شامل ہیں، صلاح و مشورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ممبئی کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے چیئر مین احمد خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ محکمہ کی اس ریاستی سطح کی اکزکٹیو میٹنگ میں سب سے اہم موضوع مسلم امیدواروں کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دے کر اسمبلی الیکشن میں لڑنے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وشال گڑھ معاملہ میں وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے کو میمورنڈم پیش کر کے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں آل انڈیا اقلیتی کانگریس کے چیئرمین اور کن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے جنم کے جشن کی بھی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اقلیتی محکمہ کی اس میٹنگ میں شریک ہونے والوں میں سینئر لیڈر نظام الدین راعین،یوسف ابرحانی،ممبئی مائنیریٹی کانگریس کے سینئر وائس پریسیڈنٹ اندرا پال سنگھ جی ، قیوم تمبولی ،للت ناگڑا ،اور ممبئی اقلیتی محکمہ کے تمام ضلع پریسیڈنٹ اسمبلی پریسیڈنٹ کے علاوہ پارٹی ورکرز اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔