راجستھان کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی کا سات رکنی وفد اجمیر شریف میں خیمہ زن

0
18

جے پور:اجمیر شریف : صدیوں سے قائم درگاہ معلیٰ خواجہ غریب نواز قدس سرہ اجمیر شریف تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے جائے عقیدت و محبت ہے لیکن ادھر دوچار سالوں سے کچھ شرپسند عناصر محبت و عقیدت امن و امان کی اس آستھا کو نقصان پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں حالیہ دنوں ہندو سینا کے وشنو گپتا نے جس طرح سے خباثت کرکے درگاہ معلیٰ کوشیو مندر قرار دینے کی مجرمانہ سازش کی ہے اس سےنہ صرف مسلمان بلکہ ہندو مسلم سکھ عیسائی سمیت تمام عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس سلسلے میں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی کا سات رکنی وفد شہزادہ مخدوم سمناں معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف وقومی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی سرپرستی وقائد ملت حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی کی قیادت میں سنیچر کے روز اجمیر شریف پہنچ گیا ہے یہاں مسلسل خدامان خواجہ ودیگر تنظیموں کے ذمہ دران سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں کس طرح کے اقدامات کئے جائیں جس سے آستانہ عالیہ کے تقدس کو پامال ہونے سے بچایا جائے کیونکہ یہ مسئلہ صرف خدام خواجہ یا دیگر انجمنوں کا نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں بسے حضرت سلطان الہند کے ماننے والے کڑروں مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا ہے اگر اس طرح کی حرکت کو نہیں روکا گیا تو آئندہ کوئی بھی سرپھرا کھڑا ہوگا جس پر قد غن لگانے کی سخت ضرورت ہے اجمیر شریف میں موجود معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی نے کہا کہ ہند میں سلسلہ چشت کے معروف بزرگ خواجہ غریب نواز قدس سرہ کے روضہ مبارک کو لیکر جس طرح سے وشنو گپتا نے خباثت کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ایسے شخص کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ پھر کوئی شخص اس طرح کی ناپاک جسارت نہ کرسکے حضرت معین میاں صاحب نے مزید کہا کہ گپتا ایک کریمنل شخص ہے جس پر پندرہ سے زائد مقدمات درج ہیں اس نے اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے خواجہ غریب نواز قدس سرہ کی پاکیزہ اور روحانی آستانہ کو نشانہ بنایا ہے لہذا صوبائی سمیت مرکزی حکومت کو اس شخص پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنا چاہیے تاکہ ملک کی سالمیت کو کوئی نقصان نہ پہنچے حضرت معین میاں نے آخر میں کہا کہ غریب نواز کے کڑوروں ہندو مسلم زائرین غم و غصّے کا اظہار کررہے کہ وشنو گپتا جیسے پیشہ ور مجرم کے پٹیشن کو نچلی عدالتوں نے سماعت کیلئے منظور کیسے کرلیا اس سے ہم سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لہذا سب سے پہلے گپتا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے ورنہ ملک گیر سطح پر اجتجاج ہوگا رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے سخت لفظوں میں وشنو گپتا کی خباثت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ملک کے امن وامان کیلئے شدید خطرہ ہے یہ نہ صرف اجمیر شریف بلکہ ملک کو ایک بڑے فساد میں جھونکنے کی کوشش کررہا ہے لہذا حکومت راجستھان کو چاہئے کہ وہ فوراً ایکشن لے اور تحقیقات کرائے کہ اس کے پیچھے کس کی طاقت ہے کہیں یہ کسی دہشت گرد تنظیم کا آلہ کار بن کر خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ کے آستانہ سمیت پورے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش تو نہیں کررہا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی درگاہ شریف پربم دھماکہ میں کئ زائرین کی جانیں جا چکی ہیں کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ یہ شخص پہلے ہوئے بن دھماکہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہوحضرت نوری صاحب نے کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں آج راجستھان کے چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے جہاں وفد اپنی پوری بات رکھے گا اور وشنو گپتا کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا تاکہ حقیقت سامنے آئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here