تعمیر اہل سنت اور ملی مسائل کے حل کے لیئے اتحاد اہل سنت وقت کی اہم ترین ضرورت

0
0


جماعت اہل سنت کرناٹکا کے اہم ترین مشاورت اجلاس سے مولانا تنویر ہاشمی مفتی محمد علی مصباحی کا خطاب

گلبرگہ 16فروری (ای میل):مولانا حافظ و قاری شاہ محمد فخرالدین مانیا ل صدر جماعت اہل سنت کرناٹکا شاخ گلبرگہ کی اطلاع کے مطابقتقدس مآب حضرت سیدشاہ خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازعلیہ الرحمہ اور تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضر ت شیخ دکن علیہ الرحمہ کی سرپرستی میں جماعت اہل سنت کرناٹکا کا سالانہ اہم ترین مشاورتی اجلاس 12 / فروری 2024  بروز پیر بعد نماز مغرب الجنید فنکشن ہال بارگاہ حضرت شیخ دکن علیہ الرحمہ میں منعقد ہوا اس مشاورتی اجلاس میں شہر گلبرگہ کے مشائخ عظام علمائے کرام اور دانشوران ملت نے شرکت فرمائی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔کاروائی کا آغاز پروفیسر قاری عبدالحمید اکبر صاحب صدر شعبہئ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کی قرات کلام سے ہوا۔تنویر ملت قائداہل سنت حضرت علامہ سید محمد تنویر ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کرناٹک نے اپنے گراں قدر خطاب میں کہا کہ جماعت اہل سنت کرناٹکا کا قیام تعمیر اہل سنت  اور تعمیر ملک و ملت کی غرض سے عمل آیا ہے یہ تحریک مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور پچھلے پانچ سالوں سے سوبائی سطع پر سنی علماء و مشائخ اور عوام اہل سنت کے دینی و ملی مسائل کے حل کے لئے کامیا ب اور مؤثر نمائندگی کرتی آرہی ہے۔ جس کے خاظر خواہ نتا ئج بھی ہمارے سامنے ہیں۔اُنھو ں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اہل سنت کا متحد ہونا و قت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ آج ہمیں بیشمار مسائل درپیش ہیں جن کا حل اتحاد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔مولانا سید محمد تنویر ہاشمی نے کہا کہ آج ہمیں حلقہ بندی سے بالا تر ہو کر مسائل کے حل کے لیئے یکجٹ ہونا ضروری ہے۔ قیام اتحاد کے لیئے ہمیں ایک دوسرے سے قریب ہونے خلوص و محبت کے ساتھ مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ جماعت اہل سنت کرناٹکا سے 26 / اضلاع کے معزز مشائخ عظام و علمائے کرام اور عمائدین شہرکے علاوہ عوام اہل سنت پوری مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اور جماعت اہل سنت کرناٹکا  قوم ملت کے دینی ملی،اوقافی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہے۔مولانا سید تنویر ہاشمی نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کے ضمن میں حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنید ی سراج بابا قبلہ سجادہ نشین روضہ شیخ دکن اور مولانا حافظ محمد فخرالدین مانیال صدر جماعت اہل سنت کرناٹکا شاخ گلبرگہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر فرمایا حضرت مولانا مفتی محمد علی قا ضی مصباحی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت کرنا ٹکا نے اپنے پر مغز خطاب میں کہا کہ آج ہمیں اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ برادران و طن کے دلوں میں محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نفرت کا ماحول ختم ہوسکے۔ مولانا نے کہا کہ جماعت اہل سنت کرناٹکا فضائے امن و محبت کو قائم کرنے کے لیئے جہد مسلسل میں جٹی ہوئی ہے الحمداللہ جماعت اہل سنت کرناٹکا اہل سنت کا ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے جس کے وجود کو ارباب اقتدارسے لے کر سماج کے تمام طبقات تسلیم کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت کا نعرہ یہی ہے کہ نفرت کسی سے نہیں محبت سب سے۔ ایڈوکیٹ مقصود افضل جاگیردار نے کہا کہ جماعت اہل سنت کرناٹکا کا قیام قوم و ملت کے لیئے نہایت خوش آئندبات ہے انشاء اللہ اس تحریک کی کامیاب نمائندگی سے بہت سے مسائل حل ہو ں گے۔ ہم اس تحریک کے ساتھ ہیں ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا کہ آج اہل سنت کو ایک مضبوط پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیئے کامیاب نمائندگی کرسکے ایسے حالات میں جماعت اہل سنت کا قیام قوم و ملت کے لیئے فال نیک ہے۔ آج ہمیں بیشمار مسائل درپیش ہیں جن کا حل متحد ہو کر کیا جاسکتا ہے۔ جناب حبیب الدین سرمست چیرمین وقف مشاورتی کمیٹی نے اپنے فکر انگیز خطاب میں کہا کہ آج ہمیں اپنی عظمت رفتہ کو پانے کے لیئے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کا احترام کرنا ضروری ہے۔ معاشرے میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد کو وہ مقام نہیں دیا جارہا ہے جس کہ وہ اہل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اوقاف اور وقف بورڈ کو ایک ایسا سرکولر پاس کرنا چاہئے کہ جس میں مساجد کے انتظامی امور اور انتظامی کمیٹیوں کی سرپرستی امام مسجد کے ذمہ تفویض کی جائے۔جناب اصغر چلبل سابق چیر مین GDA نے کہا کہ جن اغراض و مقاصد کے تحت جماعت اہل سنت کرناٹکا کا قیام عمل میں آیا ہے وہ بہت اہم ہیں۔ ان مقاصد کی تکمیل کے لئے ہم سب کو اس تحریک کا بھر پور تعاون کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مولانا شیخ سلیم نظامی نے کہا کہ ائمہ مساجد کے مسائل کے حل کے لیئے ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج بغیر کسی وجوہات کے ائمہ مساجد کو ان کی خدمت سے سکبدوش کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی ہاشم پیر سجادہ نشین درگاہ حضرت تیغ برہنہ علیہ الرحمہ حضرت سید شاہ مختار پیراں توکلی سجادہ نشین انب روضہ، حضرت سید شاہ مصطفی قادری سجادہ نشین ملکھیڑ، حضرت ڈاکڑ سید افتحار وزیر، ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ مولانا نیاز عالم شریک معتمد،مولانا مصطفی کمال، رضوان الرحمن صدیقی،مسعود جنیدی، جمیل انصاری، اسماعیل ملاں  مولانا بشیر احمد،مولانا قاضی محامدصدیقی، مفتی عظیم الدین،رائچورایڈوکیٹ فہمید خان،اصغر چلبل،سید حبیب الدین سرمست،مولانا حافظ ہاشم نظامی،حافظ صدرالدین، مولانا شکیل، مولانا معین الدین، مولانا مبین، مولانا اشتیاق، ڈاکڑ سید مرتضیٰ قادری کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی مولانا حافظ و قاری شاہ محمد فخرالدین مانیال خطیب وامام مسجد بارگاہ شیخ دکن و صدر جماعت اہل سنت کرناٹکا شاخ گلبرگہ نے اجلاس کی کاروری بحسن و خوبی چلائی مولانا سید محمد تنویر ہاشمی صدرجماعت اہل سنت کرنا ٹکا کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہواآخر میں شرکائے اجلاس کے لیئے تناول طعام کا اہتمام کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here