نامور عالم دین مفتی سلمان ازہری کا مزید تین دن کیلئے پولیس ریمانڈ

0
2

رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں وفد نے گجرات آئ جی وکاس ساہے کو میمورنڈم دیکر ازہری صاحب کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کی
ملک کے مشہور عالم دین و خطیب حضرت مفتی سلمان ازہری صاحب قبلہ جنکو پہلے جونا گڑھ پولیس نے بھڑکاو بیان دینے کے نام پر ممبئی سے گرفتار کیا تھا جونا گڑھ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد کچھ کی پولیس نے آپ کو اپنی تحویل میں لے لیا کیونکہ وہاں پر بھی پہلے سے ہی شرپسندوں نے ایف آئی آر درج کرائی تھی امید تھی کہ یہاں کی عدالت سے بھی مفتی صاحب کو ضمانت مل جائے گی مگر کورٹ نے تین دن کیلئے مزید پولیس ریمانڈ میں دیدیا جس کی اطلاع حاجی جمہ رائنا نے بذریعہ فون دی
اس سلسلے میں آج قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی نے ایک وفد کے ہمراہ جس میں شہزادہ شیر ملت حضرت علامہ اعجاز احمد کشمیری صاحب قبلہ
حضرت مولانا صادر رضا ثقافی صاحب،حافظ جنید رضا رشیدی
عبد الرحمٰن ضیائی وغیرہ شامل ہیں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے لیٹر ہیڈ پر مشتمل ایک عرضی گجرات آئ جی وکاس ساہے صاحب کو جمال پور کھاڑیا کے ایم ایل اے عمرا ن کھیڑا والا کےساتھ دیا گیا مذکورہ مکتوب میں یہ درج کیا گیا ہے کہ حضرت مفتی سلمان ازہری صاحب کو جونا گڑھ عدالت میں پیش کئے جانے اور پھر ضمانت ملنے کے بعد اب مزید ہراساں نہ کیا جائے جبکہ ایک ہی معاملہ میں پہلے جونا گڑھ پھر کچھ میں ایف آئی آر کرنے کے بعد اور بھی لوگ گجرات کے ماحول کو خراب کرنے کے لئے دیگر جگہوں پر بھی اس طرح کا کام کریں جس سے دو کمیونٹی میں اور نفرت پھیلے گی اس لئے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ گجرات میں اس طرح کی ایف آئی آر درج کرنے پر روک لگائی جائے
مذکورہ خط پیش کرنے کے بعد
اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ
مفتی سلمان ازہری صاحب ایک ذمہ دار شہری ہیں جن کا تعلق نئ نسل کے لوگوں کو ان کے مذہب پر مضبوطی سے رہتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت کرنا ہے،لہذا گجرات آئ جی وکاس ساہے سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اب انہیں مزید پریشان نہ کیا جائے جبکہ وہ پولیس کو ہر ممکن تعاون پیش کررہے ہیں
مذکورہ وفد میں شامل شہزادہ شیر ملت مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کہا کہ مفتی سلمان ازہری صاحب کو جان بوجھ کر غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ وہ ملک میں امن و شانتی کیلئے کام کرتے ہیں
لہذا ملک کے سبھی سیکولر ذہنیت کے حامل لوگوں کو چاہیے کہ وہ مذہبی پیشواؤں کی بیجا گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں
یاد رہے کہ کچھ کی مقامی عدالت نے مفتی سلمان ازہری کو تین دن کے لئے پولیس ریمانڈ پر دیدیا ہے
آپ سب کی ازہری صاحب کی باعزت رہائ کیلئے دعا کریں
اس معاملے میں جہاں گجرات ودھان سبھا میں واحد مسلم چہرہ نوجوان ایم ایل اے عمرا ن کھیڑا والا کا تعاون شامل رہا وہیں تین بار ایم ایل اے رہ چ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here