صحافی اور شعرائے کرام اپنے قلم سے تغیر لاتے ہیں:شیخ آصف ؍اردو ادب کی آبیاری میں ہمارے اساتذہ کرام نے بہت محنت کی ہے:یوسف رانا

0
9

مالیگاوں: صنعت پارچہ بافی کے شہر مالیگاوں میں گزشتہ دنوں سماجی،ثقافتی اورتعلیمی میدان میں کام کرنے والی تنظیم ’’نشان ہندٹرسٹ‘‘ کے زیر اہتمام ایک ادبی اور معیاری’’ تقسیم ایوارڈ اور مشاعرہ‘‘ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہر عزیز کی دینی،سیاسی، سماجی ، مذہبی اور تعلیمی شعبہ حیات میں نمایاں طور پر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعتراف خدمات کے طور پرانہیں اعزازات سے نوازہ گیا۔ سابق ایم ایل اے شیخ آصف کوان کی سیاسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں’’نشان سیاست‘‘،تعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے والے قریشی مختار احمدکو’’ سرچشمہ تدریس‘‘،شاکر سر کو’’مینارہ علم‘‘،رضوان عبدالمطلب سر کو ’’مینارہ علم‘‘صحافی عبدالخالق صدیقی کو’’نشان صحافت‘‘، بزرگان دین کی خدمات انجام دینے والے صوفی نورالعین اور صوفی رمضان کو’’خادم بزرگان دین ایوارڈ‘‘،سماجی خدمتگار محمد سلمان انیس کمال کو’’کمال سیاست‘‘ فاروق فیض اللہ ،وکیل قریشی،شفیق اینٹی کرپشن اورعبدالطیف شبیر احمدکو بالترتیب’’سماجی خدمت گار ایوارڈ‘‘ جبکہ صدر مشاعرہ شبیر احمد شادکو’’محسن ادب‘‘ کے ایوارڈسے سرفرازکیا گیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے اور قائد نسل نو شیخ آصف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نشان ہند ٹرسٹ کے صدر یوسف رانا اور ذمہ داران کو مبارکبادپیش کرتا ہوں کہ یہ لوگ ہماری خدمات کا اعتراف کررہے ہیں۔ہم لوگ جو خدمت کرتے ہیں یہ عوام کا حق ہے ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کرتے ۔میں یوسف رانا کو کافی دنوں سے جانتا ہوں ان دنوں یہ ممبئی میں رہ کر منترالیہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔میں کہنا چاہتا ہوں کہ صحافی اور شعرائے کرام کے قلم سے دنیا میں بڑے بڑے انقلاب آتے ہیں۔ نشان ہند ٹرسٹ کے صدر یوسف رانا نےشہریان کا شکریہ اداکرتے ہوئے شعرائے کرام کو مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اساتذہ کرام نے اردو ادب کی آبیاری کے لئے بہت محنت کی ہیں ان کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ آج بھی اردو ادب کے اس درخت سے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔ تمام ایوارڈیافتگات کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئےموصوف نے کہا کہ میں مشاعرے میں موجود تمام شعرائے کرام اور خاص طور پر شہرمالیگاوں کی باذوق سامعین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس مشاعرے میں بیرونی شعرائے کرام اجمل عارف اعظمی، راجیش اناوی، یاسر اعظمی مقامی شعرائےکرام آزادانور،رفیق سرور، سہیل آزاد، عمران سمی، جمیل الماس، ظہیر اختر،اطہر طالب، فیاض سالک،روبوٹ مالیگانوی اور یوسف رانا نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا وہیں نوجوان ناظم مشاعرہ ارشاد انجم کی نظامت نے اس پروگرام میں چار چاند لگادیئے۔اس مشاعرے کی صدارت بزرگ شاعر شبیر احمد شاد ،مہمان خصوصی میں کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ، صنعت کار شہباز سیٹھ،یاسین اعظمی سر، شکیل شاہین(دھولیہ)، صحافی تواب انصاری (دھولیہ)،اکبر سیٹھ کے علاوہ شہر عزیز کی دینی، سماجی، صحافی،تعلیمی، سیاسی اورمذہبی نمائندہ شخصیات موجود رہیں۔ چیف گیسٹ کی حیثیت سے شہرمالیگاوں کی درس و تدریس کے اہم ستون سمجھےجانے والے قریشی مختاراحمد کےعلاوہپروگرام کے انتظامیہ میں ریاض احمد فیمس(ریاض ہندوستانی)، افتخار احمد مصطفی نذیری، ندیم احمد،ناصر احمد (ناصرچچا)،اطہر طالب جبکہ کنوینر مشاعرہ یوسف رانارہے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ گزشتہ ۹؍برسوںمیں یہ پہلا مشاعرہ ہے جس میں عوام الناس اتنی زیادہ تعداد میںشریک ہوئیں کہ تین مرتبہ ،تین مرتبہ کرسیاں بچھانے کے باوجودایک کثیر تعداد گیلری اور دیواروں سے لگ کر کھڑی رہیںاس بات سے شہریان کی ادبی ذہنی پرداخت کا اندازہ ہوتا ہے کہ اگر مشاعرہ معیاری،خالص ادب کی خدمت اورخلوص نیت سےکیاجائے تو عوام کثیر تعداد میں اپنی محبت نچھاور کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here