بھیونڈی کے ملت نگر میں واقع ماما بھانجا گراؤنڈ اور عارف گارڈن کے معاملہ میں سیاست گرمائی

0
3

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے ملت نگر وارڈ نمبر 2 میں واقع ماما بھانجہ پلے گراؤنڈ اور عارف گارڈن کے ریزرویشن کے نام پر تبدیلی کو لے کر بھیونڈی کی سیاست زبردست گرما گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد رکن اسمبلی رئیس شیخ کی مانگ پر گارڈن تعمیر کے لئے اقلیتی فنڈ کو جہاں وزیر اعلی نے ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں کانگریسی لیڈر جاوید فاروقی کی قیادت میں کارپوریٹروں کے ایک وفد نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کر پلے گراؤنڈ اور گارڈن کو عوام کے مفاد میں رکھتے ہوئے تبدیل نہ کرنے اور نئے ڈی پی پلان میں اسے موجودہ حالت میں رکھنے کی مانگ کی ہے ۔بھیونڈی میونسپل کمشنر وجئے کمار مہسال سے کانگریسی لیڈر جاوید فاروقی کی رہنمائی میں ابو سفیان شیخ ، شکیل پاپا ، اقبال مجاہد ، ڈاکٹر زبیر انصاری، منا بھائی پر مشتمل سابق کارپوریٹروں کے وفد نے ملاقات کر میورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماما بھانجا گراؤنڈ اور عارف گارڈن میں تبدیلی نہ کرتے ہوئے وارڈ نمبر 2 اور 1 کے ریزرویشن پلات نمبر 49 اور47 کو تبدیل کر عوامی مفاد کے پیش نظر نئے ڈی پی پلان تیار کیا جائیں کیونکہ 40 سالہ پرانے اس پلے گراؤنڈ کو شہر کے بچے کھیل کے میدان کے طور پر جبکہ دیگر مذہبی تقریبات کے ساتھ عید میلاد النبی پر نکلنے والا لاکھوں لوگوں کا جلوس اسی گراؤنڈ پر ختم ہوتا ہے اور رمضان کے بعد عید کی نماز کے علاوہ مذکورہ جگہ سے متصل ایک مسجد اور ایک درگاہ بھی ہے جہاں بھیونڈی کے شہری سالانہ عرس مناتے ہیں ۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کر انھوں باور کراتے ہوئے بتایا کہ بھیونڈی میں ماما بھانجا پلے گراؤنڈ ریزرویشن نمبر 49 کو گارڈن بنانے کے لئے سابقہ ​​حکومتی دور میں اس وقت کے اقلیتی وزیر نے اقلیتوں کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے گارڈن بنانے کے لئے 2 کروڑ کا فنڈ فراہم کیا تھا جبکہ اس گارڈن کے حوالے سے عید میلادالنبی جلوس ٹرسٹ کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی کے دیہی صدر عرفات شیخ اور سابق سینئر کانگریس طارق فاروقی  اور جاوید فاروقی ، حمید شیخ سمیت مقامی شہریوں نے اس کی مخالفت کی ہے اس لئے فنڈ کو شہر کے چاروں قبرستان کی تعمیر و مرمت میں خرچ کیا جانا چاہئے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here