بھیونڈی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھولے کے ہاتھوں کھاڑی پار پولیس چوکی کا افتتاح

0
4

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- نظام پور پولیس اسٹیشن کے تحت کھاڑی پار پولس چوکی کا افتتاح پیر کو بھیونڈی ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھولے کے ہاتھوں نے چوکی کی تزئین و آرائش کے بعد کیا۔  اس پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری، چھینا جھپٹی اور جرائم کی وارداتوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔واضح ہو کہ بھیونڈی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھولے شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلے دن سے انتھک محنت کر رہے ہیں، جس کے لیے سرکل 2 کے تحت تمام 5 پولیس اسٹیشنوں کے افسران کو کئی مجرمانہ معاملات کو حل کرنے کے سخت احکامات دیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔  گزشتہ کئی سالوں سے نظام پور پولیس اسٹیشن کے تحت کھاڑی پار کے ایکتا چوک علاقہ میں پولیس چوکی کی حالت قابل رحم تھی جس کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا تھا۔  یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور چوری اور قتل جیسے واقعات بھی اس علاقے میں ہو چکے ہیں۔  اسی طرح ان واقعات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولس نوناتھ دھولے کی رہنمائی میں اور نظام پورہ پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر نریش پوار کی کوششوں سے نظام پورہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رویندرا دلوی نے ان واقعات کی سنگینی کو مدنظر رکھ علاقے کے شہریوں کے تعاون سے اس پولیس چوکی کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔  جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھولے نے کھاڑی پار علاقے کے ایکتا چوک پر شہریوں کی موجودگی میں پیر کی شام اس پولیس چوکی کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر نظام پور تھانہ کے پولس انسپکٹر نریش پوار، انسپکٹر آف پولیس (کرائم) دیپک شیلار، سابق سرپنچ سعود شیخ کے علاوہ پولس عملہ اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here