بھیونڈی ( شارف انصاری ):- راشٹروادی کانگریس پارٹی سپریمو شرد پوار کا اپنی کتاب لوک ماجھے سنگتی کے اجراء کے موقع پر این سی پی صدر کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلہ کے بعد پورے مہاراشٹر میں پارٹی لیڈران و کارکنان کا انھیں منانے کو لے کر زبردست احتجاج ہورہا ہے اسی طرح بھیونڈی شہر ضلع صدر شعیب گڈو کی قیادت میں جذباتی طور پر زبردست احتجاج شہر کے کونارک آرکیڈ کے باہر کیا گیا ۔ زکات ناکہ کے کونارک آرکیڈ بلڈنگ کے سامنے بھیونڈی شہر ضلع صدر شعیب گڈو کی قیادت میں آج دیر شام راشٹروادی پارٹی کے سینئر لیڈران اور کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں شرد پوار کی فوٹو والے بینر اور ہورڈنگ لیے ہوئے ” مہاراشٹرا کی بلند آواز شرد پوار شرد پوار ” کے فلک شگاف نعرے کے ساتھ استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر شہر ضلع صدر شعیب گڈو نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اچانک شرد پوار جی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا وہ ہم سبھی کے لئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں تھا ۔ انھوں نے کہا کہ سبھی پارٹی لیڈران نے سینئر لیڈران ایڈوکیٹ یاسین مومن ، فیصل میمن ، سواتی کامبلے، راجیس چوہان ، حلیم انصاری ، آصف خان اور دیگر لیڈران کے ساتھ مل کر ایک ریزولیوشن پاس کیا ہے کہ اگر دو روز کے اندر شرد پوار جی اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیتے ہیں تو ہم سبھی اجتماعی طور پر فیصلہ لیں گے ہوسکتا ہے کہ سبھی اپنے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو جائے ۔ صدر شعیب گڈو نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بڑے جذباتی طور پر کہا کہ شرد پورا ہی وہ شخصیت ہے جو بی جے پی سرکار سمیت ان کی آلہ کار ایجنسیوں اور سبھی فسطائی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ شعیب گڈو نے مزید کہا کہ شرد پوار وہ واحد لیڈر ہے جو سبھی سماج ، کسان ، یوتھ ،خواتین ، دلت ، اقلیت سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والے نیتا ہے اس لئے ان کے جیسا نیتا ہمیں ملیں گا نہیں ۔ مہیلا صدر سواتی تائی کامبلے نے کہا کہ راشٹروادی کی پہچان ہی شرد پوار ہے اور ان کی شخصیت کو دیکھ کر ہی ہر ایک لیڈر و کارکنان پارٹی سے جڑا ہے ۔ ایڈوکیٹ یاسین نے کہا کہ یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ راشٹروادی پارٹی کا دوسرا نام ہی شرد پوار ہے ۔ اس لئے اگر وہ پارٹی صدر ہی نہیں رہے گے تو پارٹی کے وجود کا سوال پیدا ہوتا ہے ۔اور آج ملک کو شرد پوار جی کی بہت ضرورت ہے اس لئے ہم سبھی مطالبہ کرتے ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے ۔راجیس چوہان نے کہا کہ استعفیٰ کی خبر سے ہم سبھی صدمے میں ہے اس لئے ہم لوگوں کی درخواست ہے کہ پوار صاحب اپنا استعفیٰ واپس لے ۔ اقلیتی صدر ایڈوکیٹ ساجد مومن نے کہا کے ان کے استعفیٰ سے سبھی ناراض ہے اسلئے وہ اپنا استعفیٰ واپس لے اور واپس ہم سب کی قیادت کریں ۔اس موقع پر سینئر لیڈر ایڈوکیٹ فیصل میمن ، واجد علی خان ، سریش پاٹل، آصف خان ، دیوآنند گؤڈ، غیاث الدین انصاری، کارپوریٹر حلیم انصاری، کارپوریٹر ملک مومن، کارپوریٹر نصر اللہ انصاری 72 ، کارپوریٹر یعقوب شیخ ، کارپوریٹر تفضل انصاری،کارپوریٹر یعقوب انصاری ، رؤف خان ،ثاقب مومن، عارف علوی کے علاؤہ پارٹی لیڈران کے ہمراہ سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان موجود تھی ۔