مہا یوتی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا مطلب علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی۔فڈنویس
ممبئی (نامہ نگار )سائوتھ ممبئی پارلیمانی حلقہ سے شیو سینا( شندے گروپ) بی جے پی اور این سی پی ( اجیت پوار گروپ ) کی مشترکہ امیدوار یامنی یشونت جادھو کی حمایت میں گذشتہ روز ورلی میں ایک عظیم الشان جلسہ ہو اجس میں ریاست کے وزیر علیٰ ایکناتھ شندے ،نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس، مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر،ریاستی وزیر منگل پربھات لوڈھا،میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئر میں یشونت جادھو سمیت کئی اہم لیڈران موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم نے سائوتھ ممبئی میں ایک کاریہ سمراٹ یامنی یشونت جادھو کو امیدوار بنایا ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے عوام سے پوچھا کہ دس سال جو شخص آپ کے درمیان آپ کا ایم پی بن کر رہا اسے آپ نے کتنی بار دیکھا ہے اور وہ آپ کے لئے کیا کام کئے ہیں جبکہ یامنی جادھو بائیکلہ کیایم ایل اے ہوتے ہوئے لوگوں کے لئے بہت کام کیا ہے اسی لئے انہیں کاریہ سمراٹ کہا جاتا ہے ایسے امیدوار کو چن کر لوک سبھا میںبھیجنا چاہیئے تاکہ آپ سب کے کام ہوتے رہیں اور اس حلقے کی ترقی ہو،وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ وہ لوگ جو چھتر پتی شیواجی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں انہوں نے بالا صاحب ٹھاکرے کا بھی نام خراب کر دیا ہے بالا صاحب کا جو نظریہ تھا یہ لوگ اس کے مخالف کام کر رہے ہیں اسلئے جو سچا شیو سینک ہے وہ انکی باتوں میں کبھی نہیں آئے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے اس موقع پر کہا کہ یامنی جادھو مہا یوتی کی امیدوار ہیں انہیں جتانا مطلب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے اور جب مودی جی کے ہاتھ مضبوط ہونگے تو اورمضبوطی کے ساتھ دیش کی ترقی اور خوشحالی کے کام ہونگے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام خود یہ فیصلہ کریں کہ کون اچھا ہے او رکون برا ،اسلئے کہ سب کچھ آپ کے سامنےہے اس لئے بہت سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ غلط لوگوں کی جھولی میںووٹ نہ چلا جائے۔امیدوار یامنی یشونت جادھو نے کہا کہ میں کام کرنے پر وشواس رکھتی ہوں لوگوں کے مسائل کیسے حل کرنا اس کا تجربہ مجھے ہے میں نے پانچ سالوں تک بائیکلہ کی ایم ایل اے رہ کر کام کیا ہے لوگوں سے جڑی ہوئی ہوں ان کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اسلئے مجھے ایک موقع دیں تاکہ میں وسیع پیمانے پر لوگوں کی خدمت کر سکوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے جو بھی وعدے کئے ہیں اسے ہر حالت میں پورا کرونگی اور وزیر اعلیٰ شندے صاحب نائب وزیر اعلیٰ فڈنویس صاحب کی رہنمائی میں کام کرتی رہونگی۔