ہمیں سیاست کی صفائی خود کرنی ہوگی اور نفرت پھیلانے والوں کو اقتدار سے ہٹانا ہوگا: اُلکا مہاجن

0
7

یومِ آزادی پر حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے مہیلا سد بھاؤنا منچ کے اشتراک سے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

ممبئی:آج بھارت ایک دوراہے پر کھڑا ہے، اور ہمیں مل کر ان چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔” سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند خواتین ونگ ریحانہ دیشمکھ نے یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم کی افتتاحی گفتگو میں کہا اور مکمل نظامت کے فرائض انجام دیے۔ستتر ویں یومِ آزادی کے موقع پر، 17 اگست 2024 کو پترکار سنگھ وی ٹی میں “Contemporary India: Challenges Ahead” کے عنوان سے ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔ یہ پروگرام جماعتِ اسلامی ہند خواتین ونگ ممبئی اور مہیلا سد بھاؤنا منچ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ “بھارت کے چیلنجز پر قابو پانے کی راہیں”اس ریحانہ دیشمکھ نے سمپوزیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “آج بھارت کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اور اس سمپوزیم کا مقصد ان چیلنجز پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔”تعلیم اور غربت:-قطب قدوائی، (NEED چیئرپرسن) نے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، “تعلیم کی کوئی بھی فیلڈ لڑکیوں کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔ تعلیم غربت سے نجات دلانے کا واحد ذریعہ ہے۔ تعلیم ہی سے انسان عزت اور مقام حاصل کرتا ہے۔” سماجی اور سیاسی صورتحال:- بھارت جوڑو ابھیان کی کوآرڈینیٹر، الکا نایک نے کہا، “تعلیم اور غربت کے گہرے تعلق کے ساتھ ساتھ غربت اور سیاست کا بھی گہرا تعلق ہے۔ ہمیں سیاست کی صفائی خود کرنی ہوگی اور نفرت پھیلانے والوں کو اقتدار سے ہٹانا ہوگا۔” اقلیتوں کے مسائل:- محترمہ شیاما ایئر، سماجی و سیاسی کارکن نے کہا، “ہندوتوا کا ایجنڈا 1990 سے پروان چڑھ رہا ہے، لیکن آئین ہماری حمایت میں ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے پیغام کو عام کریں اور لوگوں کو حوصلہ دیں۔ زی جنریشن کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، اور یہی زی جنریشن دیش کا مستقبل ہے۔” پروین سکندر نے تین چیلنجز پر اوپن ڈسکشن کا انعقاد کیا جس میں تمام سامعین نے بھرپور شرکت کی۔ یاسمین عقیل،(رکن جماعتِ اسلامی ہند میرا روڈ) نے دانشمندانہ طریقے سے اس اوپن ڈسکشن کا اختتام کیا۔اختتام پر ڈاکٹر فریدہ اختر، جماعتِ اسلامی ہند خواتین ونگ کی ضلعی ناظمہ، نے تمام مہمان مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔سمپوزیم میں مہیلا سد بھاؤنا منچ کی 10 وطنی بہنیں اور 25 ملی بہنیں شامل تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here