ہماری نو جوان نسل جس تیزی سے تباہی کی طرف جار ہی ہے اس سے اپنے بچوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،جمعیۃ علماء علاقہ برار کی ہنگامی میٹنگ میں اظہار خیال

0
2

آکولہ :آج یہاں جمعیۃ علماء علاقہ برار سے تعلق رکھنے والے مختلف اضلاع آکولہ ،ایوت محل ،بلڈانہ ،امراوتی اور ان کے تعلقوں کے عہدیداران و اراکین کی ہنگامی میٹنگ بمقام مدرسہ بحرا لعلوم بالاپور ضلع آکولہ میں بصدارت حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) منعقد ہو ئی،جس میں مذکورہ بالا اضلاع اور تعلقوں سے جمعیۃ کے ذمہ داران و ممبران اور جمعیتی احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹرنے جمعیۃ علماء ہند کی شاندار تاریخ اور نمایاں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اکابرین کی جا نب سے اس ملک کے لئے دی گئی بیش بہا قر با نیوں کے نتیجہ میں سر اٹھا کر جی رہے ہیں اور قوم و ملت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃعلماء ہند نے اس ملک میں ہر محاذ پر انسانیت کی بنیاد پر نمایاںخدمت انجام دیاہے، جمعیۃ علماء ملک و قوم اور ضرورت مندوں کی خد مت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی ہے۔ مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی ( مہتمم دارالعلوم سونوری و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر ) نے تنظیم کی اہمیت و ضرورت پرخطاب کرتے ہوئے فر مایا کہ آج ہماری نو جوان نسل جس تیزی سے تباہی کی طرف جار ہی ہے اس سے اپنے بچوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہےتاکہ ہماری آنے والی نسل قوم و ملّت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مرہواڑہ ) نے جمعیۃ علماء کا تنظیمی و ترکیبی ڈھانچہ، دینی تربیت کے اصول،جمعیۃ کا لائحہ عمل پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے فر مایا کہ جمعیۃ علماء خدائے بزرگ و برتر کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کا ثمرہ ہے، ہمیں اس کی قدر دا نی کے ساتھ ساتھ جمعیۃ کو شہر شہر،بستی بستی اور قریہ قریہ مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔اس ہنگامی میٹنگ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،اس پروگرام میں ضلع آکولہ ،امراوتی ،واشم ،بلڈانہ ایوت محل کے عہدیدران و اراکین بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here