گوونڈی: یہاں کے بیگن واڑی میں مہاراشٹر پبلک سروس سینٹر کی شروعات کی گئی ہے جس کا افتتاح شیوشینا یوبی ٹی کے ممبراسمبلی جناب پرکاش پھاترپیکر نے کیا۔ مہاراشٹر پبلک سروس سینٹر کی شروعات محمد یاسین انصاری نے کی ہے جنہوں نے اس سینٹر کا مقصد یہاں کے لوگوں کی سرکاری دستاویزات کی تیاری واندارج میں مدد بتایا ہے۔اس افتتاحی تقریب میں صغیرا فاو ¿نڈیشن گوونڈی ممبئی کے چیئرمین شاہنواز شیخ،سائی ہاسپٹل چمبور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد شیخ ، این سی پی ممبئی کے صدر ایڈوکیٹ نیلیش بھوسلے گوونڈی مہیلا سنگٹھن کی ممبران اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ مالی طور پر کمزور لوگوں کے سرکاری دستاویزات کی تیاری کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مہاراشٹر پبلک سروس سینٹر کے دفتر سے عوام کے لیے سرکاری محکموں میں دستاویزات کا اندراج کا کام جلد سے جلد اور کم سے کم قیمت پر کیا جائے گا جیسی آمدنی کا سرٹیفکیٹ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پیدائش کا سرٹیفکیٹ شادی کا سرٹیفکیٹ اور مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی اسکیم جو لوگو تک نہیں پہنچ پاتی سے اور لوگ اس کا فائدہ نہیں اٹھاتے، وہ تمام اسکیم ومنصوبے عوام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حصول میں لوگوں کی مدد کی جائے گی ۔یاسین انصاری کے مطابق یتیم بچوں یا تنہا ماں کو بچوں کی کفالت کے لیے حکومت کی جانب سے ماہانہ 2250 دیا جاتا ہے لیکن بہت سے لوگوں کو اس کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھاپاتے۔ اس کے علاوہ مولانا آزاد اسکالرشپ اسکیم جس میں اقلیتی طلباءکو سالانہ 6000 ملتے ہیں نیز د یگر سرکاری اسکیم صحت تعلیم، خواتین اور بچوں کی ترقی کی اسکیمیں، ملازمت کی آسامی اور وقف بورڈ رجسٹریشن کا کام کیا جائے گا۔ صغیرہ فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین جناب شاہنواز شیخ نے ساتھ ہی ساتھ اعلان کیا کہ جو غریب مستحق گورنمنٹ اسکیم کے لیے دستاویزات بنانے کی فیس نہیں ادا کر سکتے ہیں انکے لیئے صغیرہ فاو ¿نڈیشن گوونڈی کی جانب سے فیس ادا کی جائے گی۔