*کے /پی ویسٹ وارڈ اندھیری تین روزہ سائنسی نمائش میں مدنی ہائی اسکول جوگیشوری ویسٹ ممبئ کی شاندار کامیابی

0
8

ممبئ(پریس ریلیز)بروز بدھ 3٬ 5٬4 دسمبر2024ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ویسٹ زون سہا شالئہ اُپکرم کی جانب سے مختلف مقابلے تقریر٬اساتذہ کی تقریر٬ڈرائنگ٬مونو ایکٹنگ،گروپ گیت،ڈانس٬ وغیرہ کا انعقاد کیا گیا اس مقابلے میں اندھیری٬جوگیشوری٬گوریگاؤں کی تقریبا110اسکولیں شامل تھیں۔
جس میں مدنی ہائی اسکول نے مختلف مقابلوں میں کل8انعامات حاصل کیے۔اساتذہ کی تقریر میں اسکول ہذا کی معلمہ خــــــان تحسین آصف نے اول مقام حاصل کیا۔بچوں کی تقریر گروپ1 (پانچویں تا آٹھویں جماعت)میں صدیقی عمارہ تفہیم جمعت ہفتم نے اول مقام حاصل کیا۔گروپ2 (نویں/دسویں جماعت)میں خان حیدر اشتیاق نے تیسرا مقام حاصل کیا۔اسی طرح ڈرائنگ مقابلے گروپ 1(پانچویں تا آٹھویں جماعت)میں مومن محمد یوسف اظہر حسین جماعت ہفتم نے چوتھا مقام حاصل کیا۔میتھس ٹیچنگ ایڈ انڈر گریجویٹ میں سیلیہ ثمینہ مس نے دوم انعام حاصل کیا۔اور پروجیکٹ زونل لیول کے لیے منتخب ہوا۔سائنسی کوئز جونیئر گروپ چارولیہ عبدالرحمن شفیق٬ عمامہ بلال سنسرااور سینئر گروپ چارولیہ حسن شفیق٬سیلیہ عرشیہ عامر نے اول مقام حاصل کیا۔سائنس مضمون نویسی سینئر گروپ میں ابرار احمد راشد اخترنے دوسرا مقام حاصل کیا۔پروجیکٹ کی تیاری میں اظہرحسین سر٬ زاہد علی سر٬نغمین مس٬الماس مس٬ روبینہ مس٬عبدالقدیرسر٬ثمینہ مس٬ شعوانہ مس٬تسنیم مس٬عارفہ مس٬ نے اہم رول ادا کیا۔اس خوشی کے موقع پر تمام ہی انعام یافتگان کو مدنی ہائی اسکول انتظامیہ٬جملہ اسٹاف٬اور اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹرعـــــــــــــامرانصاری سرکی جانب سے پرخلوص مبــــــــــــــارکباد دی جاتی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ مدنی کا یہ گلستان ہمیشہ ترقی کی طرف گامزن رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here