بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری اداروں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 5/ ستمبر2024ء کوجی ایم مومن ویمنز کالج آڈیٹوریم، بھیونڈی میں یوم اساتذہ کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت کے۔ ایم۔ای سوسائٹی کے سربراہ جناب الماز فقیہ صاحب نے کی۔اساتذہ کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے جناب صدر نے فرمایا کہ درس و تدریس کا پیشہ پوری دنیا میں بہت ہی معتبراور قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہو ں کہٰ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنے بڑے تعلیمی ادارے کی خدمت کا موقع عنایت کیا ہے جہاں بائس ہزاز سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے روزنامہ انقلاب کے چیف ایڈیٹرشاہد لطیف نے جلسے کو رونق بخشی۔دیگر مہمانان میں کے۔ ایم۔ای سوسائٹی کے نائب صدرایڈوکیٹ یٰسین مومن، اعزازی جنرل سکریٹری جناب دانیال قاضی،خازن جناب فہد بوبیرے،جوائنٹ سکریٹری جناب نوید کھربے،کے ایم ای سوسائٹی اکیڈمک کونسل کے چیئرمین زبیر نرو ل اور کے ایم ای سوسائٹی کے زیر انتظام جاری مختلف اسکولوں کے پرنسپل،ہیڈ ماسٹرس، چیئرمین اور سوسائٹی کے دیگر عہدیداران و اراکین موجود تھے۔کے۔ ایم۔ای سوسائٹی کے نائب صدرایڈوکیٹ یٰسین مومن صاحب نے مہمانان اور اساتذہ کا مخصوص انداز میں استقبال کیا اور یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری جناب دانیال قاضی صاحب نے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس دن کو یوم احتساب قرار دیا۔ مہمان خاص جناب شاہد لطیف صاحب نے علم کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی حالت میں تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہونا چاہئے۔ اساتذہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید ٹکنالو جی سے ہم آہنگ ہوں۔نیز درس و تدریس میں آنے والی تبدیلیوں سے واقف ہوں۔آپ نے اساتذہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کے اساتذہ کو چاہیئے کی وہ تدریس کے پیشہ کو عبادت کے طور پر اختیار کریں۔جب کوئی پیشہ عبادت کے طور پر کیا جاتا ہے تو اس میں للّہیّت شامل ہوتی ہے اور جس چیز میں للّہیّت ہوتی ہے وہ پیشہ ثواب جاریہ ہو جاتا ہے۔آپ نے اس موقع پر اربابِ کے ایم ای سوسائٹی کے ذریعے اساتذہ کی پذیرائی کو سراہا۔ اس اہم تقریب میں مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین اور سربراہا ن مدرسہ کی موجودگی میں سوسائٹی کے تمام اداروں کے ایس ایس سی /ایچ ایس سی بورڈ امتحان،بی اے،بی ایس سی،بی کام،بی ایڈ،ایم اے،ایم ایس سی،ایم کام،وغیرہ کے فائنل امتحان میں سبھی اداروں کے ایسے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا جن کے مضامین میں صد فی صد نتائج کے ساتھ کم سے کم 20% طلبہ امتیازی نمبر سے اور 30%فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہوں۔ موقع کی مناسبت سے تمام اداروں کے سابق اساتذہ کو بھی ان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے۔واضح ہو کہ اس جلسہ اساتذہ میں کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ڈھائی سو سے زاید اساتذہ کو انعامات پیش کیے گئے ۔جلسے کا آغاز کے ایم ای ایس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طلبہ خان محمد احمد،مومن عمر اور خان تابش کے تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے ہوا۔ نظامت کا فریضہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جناب مخلص مدعو نے انجام دیا۔سوسائٹی کے خازن جناب فہد بوبیرے نے شکریہ کی رسم ادا کی۔ شیخ طوبیٰ عبدالقادر متعلمہ مومن گرلز ہائی اسکول کے راشٹر گان پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
رضااکیڈمی شاخ بھیونڈی، بھیونڈی میں عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالے گی۔ حضور معین ملت کا اعلان
بھیونڈی ( شارف انصاری ) :- بروز سنیچر 7ستمبر کو خلافت ہاؤس میں مہاراشٹر کی ساری کمیٹیوں کی جو جلوس کے ذمہ داران ہیں کی ایک میٹینگ رکھی گئی تھی۔ جس میں قائد ملت پیر طریقت آل رسول اولاد مخدوم سمناں حضرت سید معین اشرف صاحب قبلہ نے سب کے اتفاق سے 18 ستمبر کو جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ان شاءاللہ معین ملت کے اعلان کے مطابق مہاراشٹر کے تمام جلوس 18 ستمبر کو نکالے جائیں گے۔
چونکہ گنپتی بھی انہی ایام میں ہے اس لئے کوئی ٹینشن نہ ہو اور فتنہ فساد کا کوئی امکان نہ رہے اس لئے ہمارے قائدین نے 18 ستمبر کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت مہاراشٹر سے بھی ملاقات کرکے اسی دن گورنمنٹ چھٹی کی بھی درخواست کی جائے گی ۔میٹینگ کے بعد رضااکیڈمی شاخ بھیونڈی کے اراکین اور تنظیم علماء اہلسنت بھیونڈی کے اراکین حضور معین ملت کے دولت کدے پر گئے جہاں حضور معین ملت نے بھیونڈی کے بارے میں خود اپنی زبان سےاعلان کردیا ہے کہ بھیونڈی میں جلوس رضا اکیڈمی شاخ بھیونڈی کے زیر اہتمام وہ لوگ نکالیں گے جنہیں مجاہد اہلسنت قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اکیڈمی کی بھیونڈی شاخ کا ذمہ دار منتخب فرمایا ہے۔ اور بھیونڈی رضا اکیڈمی کی تشکیل کرتے ہوئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بھیونڈی صدر کے عہدے پر اویس سرور قریشی اور محمد اکرم محمد ابراہیم مومن ، وقاص احمد صغیر احمد ملک ، محمد عظیم عبدالحامد قریشی، صدام امتیاز قریشی ، ایڈوکیٹ منال صغیر انصاری ، وقار احمد محمد اسماعیل مومن سات لوگوں کی باڈی بنائی ہے ۔ساتھ ہی حضور معین ملت نے بھیونڈی جلوس کی قیادت کے لئے شخصیت کا انتخاب بھی کردیا اور جالنہ کی خانقاہ حضرت سید احمد شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین حضرت سید جمیل صاحب جانی میاں کا انتخاب فرمادیا ہے۔ اس طرح سے اب یہ تذبذب بھی ختم ہوگیا کہ بھیونڈی میں جلوس کون نکالے گا۔ لھذا اب خلوص کے ساتھ اکیڈمی اور علماء بھیونڈی اپنے قائد کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے جلوس نکالیں اور ہر طرح کے اختلاف و انتشار سے پرہیز کریں۔
آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھیونڈی میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی
صدر ابو عاصم اعظمی کی صدارت میں پارٹی کارکنان کی اہم میٹنگ کا انعقاد
بھیونڈی ( شارف انصاری):- سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر جناب ابو عاصم اعظمی کی صدارت میں کل بھیونڈی شہر میں ایک اہم ورکرس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جو کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بہت اہم ثابت ہوا۔پروگرام کے دوران جناب ابو عاصم اعظمی نے بھیونڈی شہر کے مختلف سیلوں کے نئے صدور اور عہدیداروں کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا۔ ان تقرریوں کے ذریعے پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ نچلی سطح پر پارٹی کی گرفت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہو سکے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ نئے عہدیداروں کی تقرری سے تنظیم میں نئی توانائی آئے گی اور پارٹی کے کاموں کو زیادہ مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔کانفرنس میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اعظمی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا بنیادی مقصد غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور سماج کے پسماندہ طبقات کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کی پالیسیاں اور منصوبے ہمیشہ عوام کے مفاد میں رہے ہیں اور سماج وادی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کارکنوں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ابھی سے کام شروع کر دیں۔ انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر جا کر سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو عوام تک پہنچائیں اور انہیں پارٹی کی کامیابیوں سے واقف کرائیں۔ ابو عاصم اعظمی نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں جیت اسی وقت ممکن ہے جب تنظیم کے ہر کارکن کی فعال شرکت ہو، اور اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش دیدنی تھا۔ کانفرنس کے دوران کئی کارکنوں نے پارٹی سے اپنی وفاداری اور لگن کا اظہار کیا اور سماج وادی پارٹی کو آگے لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔ نئے عہدیداروں نے بھی اپنے اپنے سیل میں تنظیم کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے کام کو آگے لے جانے کی ذمہ داری سنجیدگی سے نبھانے کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے آخر میں اعظمی نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سماج وادی پارٹی کی تاریخ ہمیشہ جدوجہد کی رہی ہے اور آج بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ اور عوام کے لیے ہیں، آنے والے انتخابات میں عوام کے اعتماد اور حمایت سے ہی کامیابی حاصل کریں گے۔ بھیونڈی شہر کے مختلف علاقوں سے کارکنان نے کانفرنس میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی اپنی سطح پر سرگرمی سے کام کرنے کا عہد کیا۔صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں یوم اساتذہ کا انعقاد
بھیونڈی ( شارف انصاری):- گزشتہ رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر صلاح الدین ایوبی اسکولس اینڈ کالیجز میں” یوم اساتذہ” کا انعقادکیا گیا۔مسند صدارت پر انتظامیہ کے چیئرمین اوصاف فلاحی جلوہ افروز رہے۔ مشہور زمانہ شاعرو ادیب، مفکر اور کالم نگار شمیم طارق بطور مہمان خاص رونق افروز رہے۔ انتظامیہ کے اراکین نے اسٹیج کو زینت بخشی۔ ان کے علاوہ سبکدوش معلمین و معلمات کو بھی مدعو کیا گیا۔ حسب روایات تقریب کا آغاز مولانا شاہد کی آواز میں تلاوت کلام الہی سے کیا گیا ۔بعد از معلمہ شگفتہ نے بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس خان ریان نے استقبالیہ اور تعارف پیش کیا۔ تمام سیکشن کے اساتذہ نے اردو وانگریزی زبان میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقاریر پیش کی ۔مترنم انداز میں غزل و نظم کے ذریعے سحر پیدا کیا ۔ادارے کے جنرل سیکریٹری جلیس احمد اعظمی نے اساتذہ کو یوم اساتذہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کار پیمبری سے جڑے ہیں ۔مطالعہ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھئے نیز اپنا احتساب بھی کریں۔ شمیم طارق نے یوم اساتذہ کے متعلق سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مولانا آزاد وزیر تعلیم بنے تو انہوں نے پہلی بار تعلیمی کمیٹی کی سربراہی رادھا کرشنن کو دی تھی۔ استاد صرف پڑھاتا ہی نہیں بلکہ فن بھی سکھاتا ہے اور طلبہ کی ذہن سازی بھی کرتا ہے۔ اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محبت کو عام کرنا ہے محبت کو بانٹنا ہے ۔اور اگر یہی محبت طلبہ سے کی جائے تو وہ روشنی ہے۔صدر جلسہ نے مختصر اور جامع انداز میں کہا کہ آج آپ کا دن ہے اپنے منصب کو پہچانیے ۔آپ اس کائنات کے سب سے بڑے مقام پر ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا “میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں” بچوں کو تراشنا ہی ہماری ذمہ داری ہے۔صدر مدرسہ ڈاکٹر خان عطیہ کے تشکرا نہ الفاظ پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب کی نظامت پٹیل مظہر اور شیخ شبینہ نے کی۔ ادارے کی جانب سے سبکدوش معلمین و معلمات اور تمام سیکشن کے صدر مدرسین نیز اساتذہ کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہدیہ سے نوازا گیا اور تمام ہی کے لیے ظہرانے کا نظم کیا گیا۔
صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں یوم اساتذہ کا انعقاد