ممبئی: اگر آپ آنے والی نسل کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو مجھ جیسے تعلیمی یافتہ اور عوامی خدمتگار کو ووٹ دیں اس طرح کی اپیل جنوبی ممبئی سے بہوجن سامج پارٹی کے امیدوار ٹرسٹی جامع مسجد شعیب خطیب نے اپنے حلقے میں ووٹرس سے خصوصی ملاقاتوں کے دوران کی۔ اانھوں نے جنوبی ممبئی میں جاری اپنی ٹشہری مہم کے دوران اقلیتی اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ملک کے آنے والے حالات اور اس اقلیتوں کو درپیش مشکلات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی تو مسلم نمائندہ ایسا ہونا چاہئے جو مسلمانوں کی آوار کو پارلیمنٹ میں اتھائے اور ان کے مسئلوں کو حل کرنے کے یے جدو جہد کرے۔اس موقع پر انھوں نے ممبئی کے مسلم ووٹرس کو ایکبار پھر سے یہ یاد دلایا کہ بہوجن سامج پارٹی اور ونچت بہو جن اگھاڑی کے سوائے کسی بھی دوسری پارٹی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ شعیب خطیب نے سوال کیا کہ ممبئی کی 6 نشستوں میں سے اگر کوئی بھی مسلم امیدوار پارلیمنت مین نہیں ہوگا تو ممبئی کے مسلمانوں کی آواز اور ان کے مسائل کو کون آٹھائے گا۔ انھوں نے ووٹرس سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے اور اپنے حق رائے دیہی کا استعمال ایسے امیدوار کے لیے حق میں کرتے کی اپیل کی جو مسلمانون کے مسائل کو سمجھتا ہو او انھیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔