خواتین مخالف مہایوتی سرکار کے کردار اور بدلاپور میں معصوم بچیوں پر کئے گئے ظلم پر ملزمین کو بچانے کی پولیس انتظامیہ کی کوشش کے خلاف مہاراشٹر کانگریس کے مرکزی دفتر تلک بھون، دادر میں کامگار لیڈر عامدار بھائی جگتاپ کی قیادت میں مذمت کی گئی۔ امرجیت سنگھ منہاس، جنرل سکریٹری مناف حکیم، راجن بھوسلے، دتا ناندے، راگھویندر شکلا، شری رنگ برگے، دیپک واگھمارے، پروفیسر پرکاش سوناونے نے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اظہار کیا۔