ممبئی : آل انڈیا پروفیشنل کانگریس (اے آئی پی سی) ممبئی کے نو منتخب صدر میتھیو انٹونی ممبئی کانگریس کے دفتر میں منعقدہ اے آئی پی سی کی پہلی ایگزیکیٹو میٹنگ کے دوران اس امر پر زور دیا کہ اے آئی پی سی سے پیشہ ور افراد کو بڑے پیمانے پر وابستہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی پی سی پلیٹ فارم کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور کاروباری افراد کی ضرورتوں اور خواہشات پر توجہ دے گا اس کا بنیادی عمل کانگریس پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے پیشہ ور افراد کو جوڑنے پر مرکوز ایک بہترماحولیاتی نظام کی تعمیر ہے۔علم کا اشتراک و دیگر علمیسرگرمیاں بھی اس کا نصب العین ہوں گی ۔میٹنگ کی صدارت اے آئی پی سی ممبئی کے صدر ایڈو کیٹ میتھیو انٹونی نے کی۔سکریٹری اے آئی پی سی سپنا جاہا،ریاستی کوآرڈینیٹر رونالڈمیڈیا کوآرڈینیٹر رینا ڈیو، ماحولیاتی کوآرڈینیٹر مورتی اور AIPC کے دیگر عہدیداران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔