ممبئی ، :مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند شری کانت شنڈے نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ان ایک بیان کو لیکر ایک جعلی ویڈیو کچھ دنوں سے وائرل ہو رہاہ ہے۔ ج کہ غلط ہے اور انھوں نےاس طرح کچھ بھی نہیں کہا ہے جیسا کہ بیان کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی نے ایک بار پھر میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے فرضی بیانات کے ذریعہ سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
شری کانت شنڈے نے کہا کی میں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہر صبح اٹھنے کے بعد ٹی وی پر ایک بھونگا بجتا ہے اور ہر بار اس میں ایک ہی الفاظ ہوتے ہیں۔وہی گلیاں، وہی لوگوں کو نیچا دکھانے والےالفاظ ، سوائے اس کے اور اس بھونگے کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہوتا۔
لیکن مخالفین نے بھونگے کا مطلب یہ لیا ہے کہ میں مسلم مخالف ہوں یعنی کسی معاشرے کے خلاف ہوں اور بھونگا کو بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ میں مسلمانوں کے خلاف کچھ کہہ رہا ہوں۔ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور ایک بار پھر مخالفین مسلم ووٹروں کے ووٹ لینے کے لیے فرضی بیانیہ استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن اس بار مخالفین کے اس جعلی بیانیے کا کھیل نہیں چلے گا۔ مہاراشٹر کے عوام ایم وی اے کے اس بھونگے کی حقیقت جان چکے ہیں اس لیے اس بار 23 تاریخ کو عوام اس بھونگے کی آواز ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے۔ میری تمام ووٹرز اور عوام سے ایک ہی گزارش ہے کہ کوئی بھی ایسی جعلی ویڈیوز پر اعتماد نہ کرے۔