ممبئی: یہ پہلا موقع ہے کہ مہاراشٹر ریجنل کانگریس کی باگ ڈور کسی خاتون کو سونپی گئی ہے ۔ گزشتہ دنوں کانگریس کے سینئر لیڈر ایکناتھ گائیکوارڈ کی بیٹی ورشا گائیکواڑ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہےجس سے پارٹی میں نیا جوش پیدا ہو گیا ہے ۔ اس موقع پر ورشا کو مبارکباد دینےوالوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے قبل ریجنل کے ہی سابق صدر بھائی جگتاپ نے ورشا کی تعریف کی ہے او ر ان کا بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا ہے ۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس کے سابق سیکریٹری اور ریجنل کانگریس کے سابق خزانچی سندیپ شکلا نے نہ صرف ورشا گائیکواڑ کو مبارک باد پیش کی بلکہ یہ بھی کہا کہ ان کی تقرری سے پارٹی میں نیا جوش پیدا ہوا اور بڑی تعداد میں پچھڑی اقوام کی خواتین پارٹی کی طرف راغب ہوں گی جو پارٹی کیلئے پلس پوائنٹ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ورشا کی تقرری سے ریاست کی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے جنہیں موجودہ حکومت میں بالکل ہی نظر انداز کر دیا گا ہے۔ شکلا نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی چنائوں کے علاوہ بی ایم سی کے انتخابات میں ورشا گائیکواڑ کا اہم ترین کر دا رہو گا اور انہیں امید ہے کہ ان کی پارٹی اس بار تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی۔