ممبئی:ممبئی یونیورسٹی شعبۂ اردو اور اردو چینل کے اشتراک سے منعقدہ جشن اردو میں ڈاکٹر وندنا مہاجن کے ہاتھوں۔ننھی منی شاعرہ شیخ عافیہ عبید الرحمٰن کو بے بی پوئیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جوکہ اس موقعے پر ڈاکٹر عبداللہ امتیاز (صدرشعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی)،خیالات کا اظہار کیا اور مطلع کیا کہ ننھی منی شاعرہ عبید اعظم اعظمی کی صاحبزادی ہیں،عبیداعظم اردو کے مشہور شاعر اور ماہر عروض ہیں اوران کی بچی فطرتاً شعر گوئی کی طرف مائل ہے۔انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے سے قبل حاضرین کی فرمائش پر شیخ عافیہ نے اپنا ایک شعر بھی سنایا آنکھ تھی کھل گئی پونے چھے ہی بجےجاگتے جاگتے ساڑھے چھے بج گئے،اس جشن اردو میں اردو کی ترویج و اشاعت کے لیے مختلف انواع و اقسام کے پروگرام رکھے گئے جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بہت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اسداللہ خان اسکول، کوسہ، تھانے میں تیسری جماعت کی طالبہ ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹر احمد محفوظ (صدرشعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی)، ڈاکٹر معظم الدین (این سی ای آر ٹی، نئی دہلی)، ڈاکٹر ہوبناتھ پانڈے(شعبۂ ہندی ممبئی یونیورسٹی)، ڈاکٹر ایم اے پاٹنکر (ممبئی)،ڈاکٹر وندنا مہاجن (صدر شعبۂ مراٹھی ممبئی یونیورسٹی)، ڈاکٹرسُچترا تجانے (صدر شعبۂ سنسکرت، ممبئی یونیورسٹی) ، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی (شعبہ اردو مطالعہ برائے تہذیب و ثقافت،مولانا آزاد یونیورسٹی، حیدر آباد)، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر (لیکچرر، ممبئی)،ڈاکٹر قمر صدیقی (مدیر اردو چینل، لیکچررشعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی) بھی اسٹیج پر موجود تھے۔