منیش سسودیا کی حمایت میں عام آدمی پارٹی کا زبردست احتجاج،بی جے پی سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے : پریتی شرما مینن

0
1

ممبئی عام آدمی پارٹی کی صدر پریتی شرما مینن کی قیادت میں سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوئے اس احتجاجی مظاہرے میں عاپ ممبئی کے کارگزار صدر روبن مسکرانہس، پائس ورگس، دویجندر تیواری، سنجے بوڑیا، محمود شیخ سمیت بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کارکنان موجود تھے ممبئی پولیس نے بعد میں تمام مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔اس موقع پر پریتی شرما مینن نے کہا کہ ہم بدعنوانی اور ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے والے ہندوستان کی سڑکوں پر پیدا ہوئے۔ اگر ایک منیش سسودیا کو گرفتار کیا گیا تو کروڑوں منیش سسودیا سامنے آئیں گے۔ عام آدمی پارٹی آج دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ہے جن کو سی بی آئی نے بے بنیاد طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ممبئی عام آدمی پارٹی کی صدر پریتی شرما مینن نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ ایک طرف آپ کے پاس گوتم اڈانی ہیں، جنہوں نے ہندوستانیوں کے ساتھ لاکھوں کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا ہے اور سی بی آئی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں بھی کئی گھپلے ہوئے مگر اس دوران بھی ان لیڈروں کے خلاف سی بی آئی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ دوسری طرف منیش سسودیا جی جو دہلی حکومت کے تعلیمی انقلاب کے معمار ہیں کو ایک فرضی کیس میں بے بنیاد نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ دہلی حکومت کی طرف سے لاکھوں طلباء کو دی جانے والی بہترین عالمی معیار کی تعلیم پر حملہ ہے۔ بی جے پی کو صرف عام آدمی پارٹی سے خوف ہے۔ نریندر مودی صرف اروند کیجریوال سے ڈرتے ہیں۔ اسی لئے صرف عام آدمی پارٹی کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ہم ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی سیاسی جماعت ہیں اور بارہا یہ ثابت کر چکے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے صرف ہمارے پاس پلے بک ہے اُنہوں نے آخر میں کہا کہ ہم عام آدمی پارٹی ہیں ہم بدعنوانی اور ناانصافی کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم یہ لڑائی جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here