بموقع فلسطین کانفرنس بمقام ڈی وائی اسپیکر ہال ، کانسٹی ٹیوشن کلب
ہم انڈین فرینڈس آف فلسطین فلسطینی غزہ کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اور خواتین کی مسلسل ہلاکت، غذاء، پانی، ادویات اور بجلی کی سپلائی کا انقطاع اور شہری علاقوں پر مسلسل بم باری اور غزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ صہیونی حکومت گذشتہ ستر برسوں سے مسلسل فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہی ہے اور اس سرزمین کے اصل باشندوں یعنی فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ مظالم ڈھارہی ہے۔ تمام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی مسلسل آبادکاری اور مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور اس طرح کی دیگر جارحانہ پالیسیاں علاقے میں امن و امان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ عالمی برادری فوری حرکت میں آئے اور خوں ریزی کے سلسلے کو روکے، اس علاقے میں پائیدار امن کے لیےناگزیر ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور اس سلسلے میں عالمی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے
ہم ارباب اقتدار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندستان کی دیرینہ استعمار مخالف اور فلسطین دوست خارجہ پالیسی ، جس کی گاندھی جی سے لے کر واجپئی جی تک نے بھی وکالت کی ہے، اس کو جاری رکھتے ہوئے وہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرے
منجا نب
کے سی تیاگی سابق ممبر پارلیمنٹ
کنور دانش علی ایم پی
پروفیسر بیتھل جنرل سکریٹری آر سماج
پروفیسر آدیتہ نگم
پروفیسر ششی شیکھر
جون دیال
مولانا محمود مدنی
صدر جمعیۃ علماء ہند
سید سعادت اللہ حسینی
امیر جماعت اسلامی ہند
مولانا اصغر علی امام مہدی
امیر جمعیت اہل حدیث ہند
مولانا حکیم الدین قاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند
جناب سلیم انجینئر
جماعت اسلامی ہند
انڈین فلسطینین فارم