ممبئی کے اندھیری میں ڈاکٹر کاؤنٹ سیسر میٹی کو یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت

0
2

ممبئی (حنان انصاری ): ممبئی کے اندھیری مشرق میں واقع جے بی نگرگرو ہرگوبند جی مارگ کے گرودوارا سری گرو نانک نگر میں ایکسپرٹ پیرا میدیکل انسٹیٹیوٹ ممبئی کی جانب سے الیکٹرو ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر کاؤنٹ سیسر میٹی کی یومِ ولادت کی مناسبت سے انکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہاراشٹر و ملک کے کئی شہروں سے ڈاکٹرو، وکلاء، پروفیسر اور اہل رسوخ حضرات نے شرکت کی جیسے ممبئی سے مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے نائب صدر برائے مہاراشٹر شریدھر جگتاپ، ڈاکٹر جئے پرکاش گاڈکے (ایم. ڈی. فزیشن اور قلب کے ڈاکٹر)، پونہ سےالیکٹرو ہومیو پیتھی کے پریکٹیشنر اور میپا کے نائب صدر ڈاکٹر دھرمیندرا. ڈی. شاہ، ڈاکٹر ادئے سنگھ پوار، ایڈوکیٹ مہادیو گاڈکے، ایکسپرٹ انسٹیٹیوٹ ممبئی کے پرنسپل ڈاکٹر ایس. ایم. گاندھی و معاون یاسمین، لیکچرار ڈاکٹر نینی، ڈاکٹر حاتم علی، اور گرودوارے کے ذمہ دار حضرات اور سابق صدر وغیرہ نے شرکت کی، پروگرام چوں کہ گرودوارے میں تھا تو یہاں کے مذہبی رہنما ونود سنگھ کے ذریعہ کی گئی دعا اور حاضرین کے ذریعہ قومی ترانے سے شروع کیا گیا، اسکے بعد ڈاکٹر گاندھی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانان کا خیر مقدم کیا وہیں پروگرام میں نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر حاتم علی نے انجام دی ، سامعین کے سامنے ایکسپرٹ انسٹیٹیوٹ کی طالبہ سیما یادو نے ڈاکٹر سی. سی. میٹی کا مختصر تعارف سامعین کے سامنے پیش کیا، انکے بعد اسٹیج پر موجود سبھی مہمانوں نے خطاب کیا اور ای. ایچ (ایلکٹرو ہومیو پیتھی) سے متعلق داکٹروں نے طب اور وکلاء نے قانونی تجربات اورمعلوماتی خیالات پیش کئے جس کے بعد سامعین کے سوالوں کے جواب بھی دئے گئے اور ڈاکٹروں کو انکی پریکٹس میں پیش آنی والی دشواریوں پر تجربہ کاروں کے ذریعہ ہل بھی بتائے گئے ، پروگرام میں کچھ ڈاکٹر وں اور منتخب اشخاص کو انکے اعزاز میں انعامات، سند اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے جب کہ کچھ ڈاکٹروں کو ڈاکٹروں کی تنظیم میں بھی شامل کیا گیا، پروگرام کے اخیر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور اسی پر اس سیمینار کا اختتام ہوا

Political upset

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here