گزشتہ شب مشرقی مضافات کے کرلاعلاقہ میں بس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ،42،دیگرزخمی ہوئے ہیں اور ڈرائیور کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس نے سات افراد کی جانیں لے لی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ کرلا (مغربی) کے ایس جی بروے مارگ پر پیر کی رات تقریباً ساڑھے نوبجے پیش آنے والے اس واقعہ میں 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
شہری میونسپل انتظامیہ کے تحت برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بی سی ایس ٹی) انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ چلائی جانے والی بس نے کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والےراہ گیروں کو ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور، جس کی شناخت سنجے مورے کے طور پر ہوئی ہے، کو حراست میں لے لیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ زخمی افراد مختلف طبی سہولیات میں زیر علاج ہیں، بشمول بھابھا اسپتال، سائن اسپتال اور سیون ہلز اسپتال، ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جو واقعے کے وقت ڈیوٹی پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور کو پکڑ لیا تھا اور بعد میں پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
اسے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس کے خون کے نمونے بھی اس بات کا جائزہ لینے کے لیے اکٹھے کیے گئے کہ آیا وہ شراب کے زیر اثر تھا۔
پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف بھارتیہ نیا سنہیتا کی دفعہ 105 (مجرم قتل کی سزا جو قتل کے مترادف نہیں ہے) اور 110 (قابل جرم قتل کی کوشش) اور موٹر وہیکل ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ .
ایک مقامی ایم ایل اے دلیپ لانڈے نے کہاکہ حادثے کے بعد ڈرائیورگھبراگیا اور بوکھلاہٹ میں بریک کے بجائے ایکسیکیٹر دبا دیا جس سے بس تیز سے دوڑی اور پانچ سو میٹرتک چلی گئی اور ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔