مالیگاؤں: (خیال اثر ) زندگی کی قدریں ہر آن بدلتی رہتی ہیں. ساتھ ہی ساتھ سماج و معاشرہ کی اقدار بھی نت نیا پیرہن زیب تن کئے زمانے کے ساتھ ساتھ عروج و زوال کا ساخشانہ بنی رہتی ہیں. اس کے بر خلاف جو افراد زمانہ کے ساتھ ساتھ تغیر و تبدل کے حوالوں سے نت نئے انداز و اطوار اختیار کرتے ہیں انہی کے مقدر میں کامیابی و کامرانی کے ابواب رقم کردیئے جاتے ہیں. آج زمانہ کہاں سے کہاں جا پہنچا ہے. حضرت انسان نے چاند ستاروں پر کمندیں ڈال کر انھیں یوں مسخر کر لیا ہے جیسے وہ ان کی جاگیر ہوں. سائنسی علوم و فنون حضرت انسان کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ گئے ہیں. علاج و معالجہ کے کار زار میں وہی انسان کے قدموں کو کامیابی بوسہ دیتی ہے جو زمانہ کے ساتھ ساتھ ہم قدم رہنے کو ترجیج دیتا ہے. بالکل یہی واقعات و حالات ماسا میڈیکل نے اختیار کر رکھے ہیں جہاں زمانہ کے ساتھ ساتھ بدلتے ادوار اور علاج و معالجہ میں ہوئی تمام تر پیش رفت کے در دریچے وا کئے جاتے ہیں. اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ماسا میڈیکل کے ذریعے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا. جہاں یہاں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی ذہنی آبیاری کیلئے جاری تمام کورسیس کی نہ صرف گو شمالی کی گئی بلکہ عملی مظاہروں کے ساتھ تمام راز ہائے بستہ کو اس طرح اجاگر کیا گیا کہ کہیں کوئی بات مخفی نہ رہ جائے. کل صبح 11 بجے یہاں کے حج ہاؤس میں ماسا میڈیکل ( نیا پورہ مشاورت چوک ) کی سالانہ گیدرنگ اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب زیر صدارت زاہد حسین سر ( پرنسپل مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ) منعقد ہوئی ۔ ڈاکٹر خلیل الرحمن ، ڈاکٹر عبد الرحمن اور ڈاکٹر عبدالرحیم خدیجہ میڈم کی زیر نگرانی چلنے والے ادارے میں مختلف اقسام کے ثقافتی ، تفریحی کھیل کود، سیاحت اور پکوان وغیرہ کے مقابلے منعقد ہوئے ہیں ۔ اس ادارے کی طالبات کا فنی مظاہرہ لائق صد تحسین ہی نہیں قابل صد رشک بھی رہا تھا. اس پروگرام میں او ٹی, 7 بیچ ڈی ایم ایل ٹی, 6 بیچ ڈی ایم ایل ٹی اور نرسنگ کی طلباء و طالبات نے مختلف اقسام کے پروگرام پیش کئے۔ سامعین خواتین و حضرات نے تمام طالبات کی زبردست حوصلہ افزائی کی ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ربانی (سردار نگر) مشہور صحافی خیال اثر وغیره بنفس نفیس حاضر تھے ۔ آغاز مومن ماریہ صدف کے تلاوت قرآن پاک سے، نظامت کے فرائض انعم (ANAM) نے بحسن خوبی انجام دیئے شکریہ کی رسم عطوفہ نے انجام دیئے ۔ خطبۂ صدارت میں محترم زاہد سر نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد ماسا میڈیکل کے لکچرار اور سابق سپروائزر مالیگاؤں ہائی اسکول جونیئر کالج کے لکچرار شبیر سر کے ہاتھوں لکھا ہوا عالمی ریکارڈ یافتہ قرآن الفی قرآن ۱۳۷۰ھ کے دور میں خصوصاً حضرت عثمان بن عفان (خلیفہ سوم) کے دور کے قرآنی آیات اور دنیا کی ۲۹ زبانوں میں ترجمہ کی زیارت کروائی گئی۔ ماسا کی خواتین لکچرار نے پروگرام کی کامیابی کے لئے ادارہ شکر گذار ہے۔ یاد رہے اس ادارے میں ڈی ایم ایل ٹی نرسنگ کورس، ایکسرے کورس او ٹی اور دیگر میڈیکل کورسیس کی تعلیم دی جاتی ہے۔