ماحولیات کے تحفظ کے لیے ممبئی کانگریس میدان میں؍ممبئی میں ماحولیاتی مسائل اور گرین کوریڈور ختم ہونے کے مسئلے پر نامور ماہرین ماحولیات کے ساتھ میٹنگ

0
2

ممبئی: ممبئی شہر جو مختلف ثقافتوں اور معاشی راجدھانی کے لیے مشہور ہے، یہاں بڑھتی ہوئی شہری آبادی اور ترقی نے بہت سے ماحولیاتی مسائل اور چیلنجز پیدا کردیئے ہیں، جن میں جنگلات کی کٹائی، ہوا اور پانی کی آلودگی، اور نمایاں سبز علاقوں کا نقصان شامل ہے۔ ان مسائل کی سنگینی کو مدنظر کرتے ہوئے ممبئی کانگریس نے ان چیلنجوں اور مسائل کو سمجھنے کے لیے سرکردہ ماحولیاتی ماہرین کی مدد لی ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ممبئی کانگریس کی صدر پروفیسر ورشا گائیکواڑ کی صدارت میں ممبئی کانگریس کے دفتر میں نامور ماہر ماحولیات اسٹالن دیانند، مسٹر زورو بٹینا، روہت جوشی اور جلپیش پٹیل کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبئی کے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا جن کا ممبئی اس وقت سامنا کر رہا ہے اور اس بات کا تجزیہ کرنا تھا کہ مہاراشٹر ٹری ایکٹ میں حالیہ ترامیم کس طرح شہر میں درختوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔اس میٹنگ میں موجود تمام ماحولیاتی ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نامور ماہر ماحولیات اسٹالن دیانند نے کہا کہ ممبئی شہر کے کم ہوتے سرسبز علاقوں کی حفاظت کے لیے سخت تحفظ کے اقدامات کی ضرورت ہے، یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کیونکہ قوانین میں تبدیلی ان اقدامات کے نفاذ کو متاثر کر سکتی ہے۔ تجربہ کار ماحولیاتی ماہر جھورو باتھینا نے اسٹالن کے بیان کو دہرایا اور ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شہری ترقی کے ماہر جلپیش مہتا نے ان حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی جو ہم شہری ترقی کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنا سکتے ہیں۔ جبکہ روہت جوشی ایک سرشار درختوں کے تحفظ کے ماہر ہیں نے درختوں کی کٹائی اور کنکریٹائزیشن کے خلاف اپنی پی آئی ایلز کے بارے میں اہم معلومات پیش کی۔اس موقع پر ممبئی کانگریس کے صدر پروفیسر ورشا گائیکواڈ نے اس موقع پر کہا کہ چونکہ ممبئی شہر تیزی سے پیچیدہ ماحولیاتی مسائل کا سامنا کر رہا ہے سیاسی جماعتوں اور ماحولیاتی ماہرین کے درمیان تعاون ضروری ہو گیا ہے۔ یہ میٹنگ شہر اور ماحولیات کی بہتری کے لیے اختراعی اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ کام کرنے کے کانگریس پارٹی کے عزم کی مثال دیتا ہے۔ کانگریس پارٹی ماحولیاتی تحفظ کے لیے پابند عہد ہے۔ نیز کانگریس پارٹی کو تمام درختوں کے تحفظ اور ماحولیات کے ماہرین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر ان کی بے لوث کوششوں اور درختوں کے قانون میں ترمیم کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق تمام مسائل کو مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here