فلم ہم دو ہمارے بارہ اور اتراکھنڈ میں ہوئے قرآن کریم کی بے حرمتی  پرعلمائے اہلسنت ممبئی سخت برہم 

0
2

قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے دھامی حکومت فوراً ایکشن لے  حضرت معین میاں صاحب 

اسلام مخالف فلم بناکر اور قرآن کریم کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کو مشتعل کیا جارہا ہے  الحاج محمد سعید نوری 

ملک میں آئے دن مسلمانوں کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے کبھی مذہب اسلام پر حملہ تو کبھی پیغمبر اسلام کی شان میں اہانت آمیز تبصرے تو کبھی مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے  زور بزور یہ سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے جس پر نہ ہی حکومت ایکشن لیتی ہے نہ ہی عدلیہ سخت دفعات کے مطابق سزا دیتی ہے 

7جون کو نفرت آمیز فلم ہم دو ہمارے بارہ ریلیز ہونے والی ہے اس کے خلاف جہاں ملک کی متحرک تنظیم رضا اکیڈمی کھل کر احتجاج کررہی ہے وہیں دوسری طرف دیگر تنظیمیں بھی اس مسلم مخالف فلم پر پابندی لگانے کی مانگ کررہی ہیں اس کے باوجود ابھی تک فلم ہم دو ہمارے بارہ پر پابندی نہیں لگائی گئی 

اب ایک دلسوز خبر اتراکھنڈ سے آئ ہے جہاں ایک سدھارت چکرورتی نامی ملعون یوٹیوبر نے کلام الٰہی کی بےحرمتی کی ہے اس شیطان نے جس انداز میں مقدس کلام پاک کی توہین کی ہے امت مسلمہ بالخصوص مسلمانان ہند کیلئے ناقابل برداشت ہے 

قرآن مجید کی بے حرمتی کی ویڈیو جیسے ہی سامنے آئی 

اہلسنت والجماعت کی تنظیموں نے سخت انداز میں اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا ہے 

سب سے پہلے جامعہ قادریہ چھوٹا سونا پور ممبئی میں معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی قومی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے علماء کرام کے ہمراہ تبادلہ خیال کیا تاکہ مسلمانوں کو مشتعل ہونے سے روکا جائے

مذکورہ نشست کی صدارت کرتے ہوئے حضرت معین المشائخ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی نے کہا کہ فلم ہم دو ہمارے بارہ کے خلاف مسلم تنظیموں کا احتجاج جاری ہی تھا کہ اسی درمیان جس طرح سے قرآن کریم کی بے حرمتی کا المناک واقعہ پیش آیا ہے اس نے ہمارے رونگٹے کھڑے کر دیے کہ کس طرح شیطان صفت لوگ اللّٰہ تعالیٰ کے مقدس کلام کی بے حرمتی کرسکتے ہیں یہ انسان کے روپ میں شیطان ہیں صرف نفرت پیدا کرکے ہندو مسلم فساد برپا کرنا چاہتے ہیں 

حضرت معین میاں صاحب نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کی دھامی حکومت مسلمانوں کے جذبات مذہبی کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر سدھارت چکرورتی کو گرفتار کرے اور قانون کے مطابق سخت سزا دے ورنہ مسلمان قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سخت  احتجاج کرے گا کیونکہ ہم سب کچھ برداشت کرلیں گے مگر ہمار ی شریعت ہمارے پیغمبر اسلام ہماری مقدس کتاب  پر حملہ ہو ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے 

رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ ایک طرف نفرت آمیز فلم پر پابندی لگانے کی مانگ زور پکڑ رہی ہے دوسری جانب امن دشمن ملک کی  پر امن فضا کو ختم کرنے کے لئے ہندو مسلم کرکے آگ کی ہولی کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں مرکزی حکومت سے لیکر ریاستی حکومتوں کو چاہیے کہ ایسے شرپسند عناصر پر سخت کارروائی کرے 

جو فلموں ڈراموں کے نام پر کسی کی مذہبی جذبات کا کھلواڑ کرتے ہیں

حضرت نوری صاحب نے آگے یہ بھی کہا کہ قرآن مجید مسلمانوں کیلئے ان کی جان سے زیادہ عزیز ہے وہ مقدس کتاب کی توہین کیسے برداشت کرسکتا ہے حکومت اتراکھنڈ کو چاہیے کہ وہ چکرورتی پر سخت دفعات لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے ورنہ ایسے دِیمک ملک کی امن کو کھا جائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here