فادرس ڈے پراپنے پیتا کا خاص احترام کریں :سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

0
1


’ فادرس ڈے ‘ اےک اےسا دن ہے جبکہ ہم اپنے اپنے پتا کے تئےںخاص احترام اور شکرےہ ادا کرتے ہےں۔ ےہ اےک اےسا دن بھی ہے جبکہ ہم پرماتما کو ےاد کرتے ہےں جو کہ ہم سب کے معبود ہےں۔ اس دن ہم اپنے جسمانیپتا سے ملے پرےم کو اور ان سے ملے تحائف کو دل سے ےاد کرتے ہےں اور ان کا شکرےہ ادا کرتے ہےں۔ ےہ اےک اےسا وقتبھی ہے جبکہ ہم پربھوسے ملی نعمتوں اور برکتوں کو ےاد کرتے ہےںاوران کا شکرانہ ادا کرتے ہےں۔
پربھوہی ہمارے سچے پتا ہےں اور ہر طرح سے ہمارا خےال رکھتے ہےں۔ ہر اےک والدےن اپنی اولاد مےں وہ سدگُن اور اخلاقی اقدار دےکھتا چاہتے ہےں جو خود ان کے اندر ہوتے ہےں۔ ہر اےک والدےن چاہتے ہےںکہ ان کا بےٹاےا بےٹی بڑے ہوکر اچھے انسان بنےں۔ پربھو ہم سے الگ نہےں ہےں۔ ےہ ہمارا من ہے جو ہمےں پربھو سے دور کردےتاہے۔ پرماتما کا حصہ، آتما،ہر اےک انسان کے اندر پائی جاتی ہے۔
پرماتما نے آتما کو اپنے ہی نمونے پر بناےا ہے۔ تمام انسانی جاتی پرماتما کے سوروپ کی بنیاد پر ہی بنائی گئی ہے۔ پربھو چاہتے ہےں کہ ہم سبھی اس عظےم سوروپ کے مطابق ہی اپنی زندگی جےئے، سدگُنوں اور اخلاقی اقدار کو اپنے اندر اختےار کرےں۔ پربھو چاہتے ہےں کہ ہم صرف ان سے ہی نہےں، بلکہ ان کی بنائی ہوئی تخلےق مےں موجود سبھی انسانوں اور جانداروں سے پرےم کرےں۔اسی مقصد سے دنےا بنائی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ پربھو نے تمام انسانی جات کو اےک دوسرے سے پرےم اور رحم کا برتاو¿ کرنے کےلئے ہی بناےا ہے۔ نہےں تو اگر پربھو کو صرف اپنی بھکتی ہی کرانی ہوتی تو اس کےلئے توفرشتے ہی کافی تھے۔ لےکن پربھو نے پھر بھی انسانوں کوبناےا، تاکہ وہ نہ صرف پربھو سے پرےم کرےں، بلکہ آپس مےں اےک دوسرے سے بھی پرےم کرےں۔ جو انسان اپنے ساتھی انسانوںکی مدد کرتا ہے وہ پربھو کو اچھا لگتاہے ۔ اپنی خواہشات اور سکھوں کا تےاگ کرکے بھی دوسروں مدد کرنا، ےہ خصوصی قدر معبودکو بہت اچھی لگتی ہے اورجس کے اندر بھی ےہ شاندار قدر موجود ہوتی ہے وہ انسان بھی معبود کو بہت بھاتا ہے۔
اس قرہ ارض پر اربوں آتمائےں جی رہی ہےں۔ ان مےں سے بہت سے لوگ مفاد اور لاپرواہی سے بھرپور زندگی جی رہے ہےں۔ بہت سے لوگ تو آپے سے باہر جاکر بھی اختےار، شہرت،اقتدار، عزت و احترام چاہتے ہےں۔ اس کا مطلب ےہ ہے کہ وہ لوگ پربھو کے الٹ سمت مےں قدم اٹھا رہے ہےں۔ جبکہ پربھو تو حقےقت مےں ےہی چاہتے ہےں کہ ہم نہ صرف ان سے بلکہ سبھی انسانوں سے اےک جےساہی پرےم کرےں۔ جو لوگ اےساکرتے ہےں، صرف وہ ہی سچے معنوںمےں پربھو کی سنتان ہےں۔
’ فادرس ڈے‘کے دن ہم اپنے اپنے پتا( والد) کو احترام دےنے کی سوچتے ہےں لےکن اس کے ساتھ ہی ہمےں پربھو کو بھی عزت و احترام اور شکرانہ دےنے چاہئے، جو کہ ہم سب کے سچے اور سروپری پتا ہےں۔ اس کا سب سے اچھا طرےقہ ےہ ہے کہ ہم ان کے ذرےعہ ملی نعمتوں اور برکتوں کو ےاد کرےں اور ان کا شکرےہ ادا کرےں ۔ دوسرے، ہمےں جس عظےم مقصد کےلئے ےہ انسانی جنم ملا ہے ،اسے ہم پورا کرےں اور اپنے روحانی مقصد کو حاصل کرےں۔
آےئے، آج کے دن ہم لوگ اپنے جسمانی پتا کا شکرانہ ادا کرنے کے ساتھ معبود، جن سے ہمےں اپنی زندگی کے سبھی تحفے حاصل ہوئے ہےں، کا بھی دل سے شکرانہ ادا کرےں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here