شاہین انسٹی ٹیوٹ پانچ ہزار حفاظ کو مفت تعلیم فراہم کرے گا: ڈاکٹر عبدالقدیر کا اعلان

0
1

ممبئی15/اپریل (یواین آئی)شاہین انسٹی ٹیوٹ پانچ ہزار حفاظ کو مفت تعلیم فراہم کرے گا،اس کااعلان چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا،اس موقع شاہین ادارہ جات بیدر میں ”مدرسہ پلس“ پروگرام کی آفیشیل ویب سائیٹ www.madarsaplus.org کاافتتح ڈاکٹر عبدالقدیر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے گزشتہ12سال سے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ایک پروگرام حفظ القُرآن پلس کے نام سے ملک بھر میں معروف رہا جس کے تحت ملک کے مُختلف مراکز پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کو عصری تعلیم سے جوڑ کر کامیاب تجربے کئے گئے جس کے نتیجہ میں حفاظ طلبائکے تعلیمی نتائج ملک بھی میں ایک انقالاب برپا کیا۔کئی طلباء ڈاکٹرس انجینئرس کے علاوہ دیگر پیشہ ورانہ کورسس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک و بیرون ملک برسرخدمات ہیں۔اب اس ضمن میں یہ احساس ہوا کہ اس تحریک کو بڑے پیمانے پر مؤثر طریقہ کار سے ملک بھر پہنچائیں۔مدرسہ پلس نام سے ایک تحریک شروع کی گئی ہے۔اس میں یقینا علماء اکرام کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی اور ساتھ ساتھ ہی ملک بھر سے لوگوں کا تعاون، دعائیں‘تائید کے اعلانات شاملِ حال ہیں اور بہت کم وقت میں لیکن محض اللہ کا فضل ہوا یہ پروگرالحمد للہ شروع ہونے جارہا ہے۔ہمارا ٹارگیٹ تھا 50برانچس قائم کرکے5ہزار حفاظ طلباء کو عصری تعلیم سے جوڑا جائے گا لیکن خواہشمند مدارس اور ذمہ دارانِ مدارس آگے بڑھ کر اس کو پسند کرنا شروع کئے اور اس میں مُختلف کورسس مدارس کے فارغین کیلئے رکھے گئے اور اب الحمد 50کے بجائے59مدارس میں مدرسہ پلس پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے کہا کہ اس تحریک کو ملک بھرمیں جملہ 6زون میں تقسیم کیا گیا اور ہر زون کیلئے ایک اڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔اورساتھ ہی ساتھ ایک کورآرڈینیٹرجو بیدر میں بیٹھ کروہ ہر زون کے ذمہ اروں سے رابطے میں رہے گا۔ یہ سارا پروگرام ہائبریٹ طریق کار سے رہے گا۔آن لائن اور آف لائن دونوں و طریقوں سے حفاظ کو فائدہ پہنچائیں گے۔بنیادی بات یہ ہے کہ اس میں ایسے حفاظ جو عصری تعلیم بالکل ہی نا بلد ہیں ان کیلئے یہ طریقہ کار ہے کہابتداحفاظ کو بالکل بینادوں (بیسک)کے ساتھ پڑھا جائے گا اور اابتدا ان کا تناسب ایک ٹیچر 6طلباء رہیں گے۔اورڈراپ آؤٹ اور کمزور بچوں کیلئے جو ہمارا خصوصی پروگرام ہے اے آئی سی یو اس کے ذریعے طلباء کی بنیادیں ٹھیک کرکے 18ماہ کے اندر اندر ان شا ء اللہ عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کو اُردو میں میڈیم سے NIOSکے ذریعہ جماعت دہم کامیاب کرنے تجربہ کے ساتھ ا سکو ہم عملی جامہ پہنانے رہے ہیں۔اور آج اس کی ایک ویب سائیٹ کا رسمی طورپر افتتاح ہوا۔اس کو ہماری ٹیمTHGکے ذریعے بڑی تیزی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔پوری ٹیم کی رات دن کی محنت کرتے ہوئے ہماری ضرورت اور خواہش کے مطابق بہترین ویب سائیٹ بنائی ہے۔ مدرسہ پلس کے سارے معلومات ویب سائیٹ www.madarsaplus.org کے ذریعے تفصیلات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here