سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ کو عالمی یوم قرآن منانے کا اعلان

0
2

قرآن سوزی کے خلاف رضااکیڈمی نے ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ پر سخت احتجاج کیا

ممبئی: سویڈن میں ہوئے قرآن سوزی کے خلاف رضااکیڈمی نے ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی رحمتہ اللہ علیہ کی آستانہ پر سخت احتجاج کیا اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویڈن حکومت کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں نوری صاحب نے یہ بھی کہا کہ رضااکیڈمی تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سویڈن حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور اپنے اپنے سفیروں کو وہاں سے واپس بلائیں نوری صاحب نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان آنے والے جمعہ 7 جولائی بمطابق 18 ذی الحجہ یوم شہادت جامع القرآن امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہے اس دن عالمی یوم قرآن مجید منائیں دشمنان اسلام و قرآن کو مخاطب کرتے ہوئے نوری صاحب نے کہا کہ ایک دن وہ بھی آئے گا جب تم پر عذاب الہٰی نازل ہوگا تب تمہیں دنیا کی کوئی طاقت بچا نہیں سکے گی واضح رہے کہ سویڈن میں ہوئے قرآن سوزی کے خلاف رضا اکیڈمی وآل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء سمیت دیگر تنظیموں نے 18ذوالحج 1444مطابق 7جولائ 2023جمعہ کو بموقع شہادت جامع القرآن امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ عالمی سطح پر یوم قرآن world Quran dayمنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآن پاک سے محبت پیدا ہواس سلسلے کی پہلی کامیاب نشست 4جولائ 2023 بروزِ منگل بعد نماز عشاء حفظ و قراءت کی ممتاز و معروف درسگاہ دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ ممبئی اور دوسری کڑی 5 جولائی عصر کی نماز کے بعد حضرت حاجی علی رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر منعقد ہوئی جس کی قیادت قائد ملت محافظ ناموس رسالت پہرہ دار عظمت قرآن کریم خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے فرمائی مزید صدارت معمار قوم و ملت ناشر تعلیمات کلام اللّٰہ خلیفہ تاج الشریعہ حضرت حافظ و قاری الحاج عبد القادر رضوی صاحب قبلہ بانی ادارہ ھذا نے کی اس موقع پر قرآن مجید سے اپنی محبتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے طلباء دارالعلوم نے مخصوص سورتوں کی تلاوت اپنے اچھوتے انداز میں کی بعدہ زینت القراء مجود عصر ماہر لہجات حضرت مولانا قاری الحاج گلزار احمد رضوی صدر شعبہ قراءت دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ اپنی دلگیر آواز میں تلاوت فرمائی درگاہ حاجی علی پر علمائے کرام اور حفاظ کرام کا ایک نورانی قافلہ موجود تھا جہاں پر قاری ناظم صاحب نے اپنی مترنم آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کی قرآن مجید کی عظمت بیان کرتے ہوئے مولانا محمد عباس رضوی نے کہا کہ پوری دنیائے انسانیت کے لیے قرآن پاک ایک نسخۂ کیمیا ہے جو جتنا اس سے قریب ہوتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب و کامران ہوتاہے جو اس سے بعض و حسد کرتا ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس کا وجود ہمیشہ ہمیش ہے دنیا میں اس جیسی کوئی کتاب نہیں لہٰذا ہم دنیا میں بسنے والے لوگوں سے کہیں گے کہ وہ قرآن کریم کا محبت کی نگاہ سے پڑھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here