ریاست میں جنگل راج، ناگپورجرائم کا گڑھ: ناناپٹولے

0
3

منشیات کی کھلے عام فروخت، خواتین کے ساتھ بدسلوکی، سائبر کرائم میں اضافہ، آن لائن اور جعلی لاٹریاں عروج پر

اسمبلی میں لاء اینڈآرڈ پر بحث کے دوران  وزیر داخلہ کے ساتھ سینئر وزراء ایوان سے غیر حاضر

ریزرویشن کے معاملے پرمراٹھاواو بی سی کے درمیان کا تنازعہ اب ختم ہوناچاہئے

ناگپور:ریاست میں امن و امان کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ مہاراشٹر کی صورتحال جنگل راج کی سی ہوگئی ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی، عصمت دری، اغوا، قتل و منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ ناگپور، پونے، ممبئی میں بڑی تعداد میں غیر قانونی بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ کا پولیس انتظامیہ پر کوئی کنٹرول نہیں رہ گیا ہے جس کی وجہ سے مجرم آزاد ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے سنگین الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طو رپر تباہ ہوچکی ہے۔

اسمبلی میں ہفتہئ اختتام پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی حکومت پرزبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں اب قانون کی بالادستی والی ریاست نہیں رہ گئی ہے۔ ناگپور وہ شہر ہے جہاں سے ریاست کے وزیر داخلہ آتے ہیں اور اسی شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست اضافہ سامنے آیا ہے۔ ناگپور شہر میں جرائم کی شرح ممبئی و پونے سے زیادہ ہے۔ ناگپور جرائم کے معاملے میں ملک میں چھٹے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ناگپور میں پارکنگ سے گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں۔ ریاست میں سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان کی تفتیش کی شرح نہایت کم ہے۔ آن لائن وجعلی لاٹریز کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس کی وجہ سے کئی زندگیاں برباد ہو چکی ہیں، لاٹری میں پیسے کھونے سے کئی لوگوں نے خودکشی کر لی ہے۔ انسپکشن کے نام پر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو لوٹا جا رہا ہے۔ بیرون ملک سے غیر قانونی شراب کی درآمد اور فروخت بہت بڑھ گئی ہے۔ پنیر، دودھ اور ماوے کی مصنوعات میں زبردست ملاوٹ ہورہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات اور کرپشن بڑھ گئے ہیں۔ ریاست میں گٹکے پر پابندی کے باوجود گٹکے اور خوشبودار تمباکو کی فروخت جاری ہے۔ منشیات، چرس، گانجہ بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہے ہیں۔ منشیات کی بڑی مقدارگجرات سے آتی ہے اور اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ریاست میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف ممبئی میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے 4000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2022 میں ریاست میں 3965 غیر قانونی بندوقیں ملی ہیں۔ پونے میں 210، ممبئی میں 274 اور ناگپور میں 557 غیر قانونی بندوقیں ملی ہیں، یہ اعداد و شمار حکومت کے ہیں، یہ صرف الزام اوراس کی تردید کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ریاست قانون کے مطابق چلنا چاہئے۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریاست میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج، راجرشی شاہو مہاراج، پھلے، امبیڈکر کے نظریات کی حامل ریاست میں آج مراٹھاواو بی سی کمیونٹی میں ایک دراڑ پیدا کر دی گئی ہے۔۔ منوج جرانگے پاٹل کے احتجاجی پروگرام پر پولیس نے حملہ کیا اور یہ معاملہ پوری ریاست میں آگ بن گیا۔ انہوں نے ہی بعد میں کہا کہ وزیر داخلہ نے اس حملے کا حکم دیا تھا۔ ریزرویشن کے سوال پر ذات پرمبنی مردم شماری ہی واحد راستہ ہے، لیکن وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں اس کا ذکر تک نہیں کرتے۔ ریاست میں دو برادریوں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔ پٹولے نے اپیل کی کہ مراٹھا-او بی سی برادری میں جو آگ بھڑکائی گئی ہے اسے اب بند ہونا چاہیے، اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور سماجی اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔نانا پٹولے نے اس بات پرسخت ناراضگی کا اظہار کیا اختتامی ہفتے کی تجویز پر بحث کے دوران وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور کوئی بھی سینئر وزیر ایوان میں موجود نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here