جودھ پور( رپورٹ:ایم آئی ظاہر) راجستھان حکومت کے حکم کے مطابق شہر قاضی کا نکاح نامہ مسلم معاشرے میں منسلک دستاویزات کے ساتھ شادی کے رجسٹریشن میں قابل قبول ہوگا۔ جودھپور کی شہر قاضی سید واحد علی نے بتایاکہ اس طرح اب مسلم معاشرے کی شادی کا رجسٹریشن صرف شہر قاضی کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ صوبہ راجستھان میں میونسپل باڈیز میں شادی کا رجسٹریشن راجستھان رجسٹریشن آف میرج ایکٹ 2009 کے تحت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاضی کونسل سوسائٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر ان سے سماجی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قاضی کونسل سوسائٹی ناگور کے ریاستی صدر سید قاضی واحد علی شہر قاضی جودھپور، سکریٹری معراج عثمانی شہر قاضی ناگور، نائب صدر ریحان عثمانی شہر قاضی ڈیڈوانہ، حمید علی شہر قاضی پالی۔ شہر قاضی ادے پور، قاضی جمیل محمد شہر قاضی انت باڑہ، فرقان خان شہر قاضی نصیر آباد، علاؤالدین اشرفی، کیتھون فتح پور شہر کے قاضی اور راجستھان کے دیگر شہروں کے قاضیوں نے شرکت کی۔