رائل کالج آف فیزیو تھیراپی کی طالبہ وجیہہ مریم ریاست میں ٹاپ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا! پوری ریاست میں اول آنے والی اس ذہن ترین مسلم طالبہ کا لیاقت شیدا سر نے پرتپاک استقبال کیا

0
1

!!! مالیگاؤں :(نمائندہ) کامیابی و کامرانی اسی کے قدموں کو بوسہ دیتی ہے جن کے سر میں نت نئی منزلوں کی تسخیر کا سودا سمایا ہوا ہوتا ہے. یہاں اس بات سے انحراف ممکن نہیں کہ کسی منزل کی تسخیر کے لئے کوئی سفارش کی ضرورت محسوس ہوتی ہے نہ ہی قارون کے خزانوں کی حاجت. جن کا ایمان راسخ محنت اور جہد مسلسل پر ہوا کرتا ہے کامیابی اسی کا مقدر کہلاتی ہے ساتھ ہی یہ بھی حقیقت ہے کہ اسلاف کی پرورش و پرداخت اور تربیت کے جراثیم جن کے لہو کی گردشوں میں سرایت کر جاتے ہیں وہ راہ کی ساری دشواریاں پل بھر میں سر کرتے ہوئے ان بلندیوں پر اپنا نشیمن بنا لیا کرتے ہیں جہاں کوئی بھی آسانی سے نہیں پہنچتا. شہر مالیگاؤں کے لئے مرحوم نذیر بی ایس سی کا خانوادہ کسی تعارف کا محتاج نہیں. مرحوم کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ ان کے ہونہار فرزند مرحوم ایڈوکیٹ شعیب احمد کی زندگی کے تمام مخفی گوشے تا حال گمنامی میں گم ہیں لیکن ان کی تربیت کا نتیجہ رہا کہ آج ان کی لائق و فائق دختر نیک اختر رائل کالج آف فیزیو تھیراپی کی ہونہار طالبہ وجیہہ مریم نے مہاراشٹر میں ٹاپ کرتے ہیلتھ یونیورسٹی سے گول میڈل حاصل کیا ہے. مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک سے اول مقام پر فائز ہونے والی وجیہہ مریم گزشتہ برس 2020/21 میں منعقدہ امتحانات میں شریک ہوئی تھیں. مذکورہ یونیورسٹی نے جب کامیاب ہونے والے طلبہ کی فہرست عیاں کی تو مرحوم شیخ مطلب کے لہو سے سینچے گئے خاتون مائناریٹز ایجوکشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری رائل کالج آف فیزیو تھیراپی کی ذہن ترین طالبہ مومن وجہیہ مریم شعیب احمد نے ریاست مہاراشٹر میں نہ صرف اولین مقام حاصل کیا بلکہ گئے جمعہ کے دن ناسک یونیورسٹی میں ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھسے کے ہاتھوں گول میڈل اور سرٹیفکٹ حاصل کیا.اس عظیم کامیابی پر شیدا ایجوکشنل فاؤنڈیشن کے روح رواں لیاقت شیدا سر نے وجیہہ مریم کا پھولوں کا گلدستہ دے کر پر تپاک استقبال کیا نیز انھیں مزید کامیابی و کامرانی کے لئے خوب دعائیں دی. عیاں رہے کہ رائل کالج آف فیزیو تھیراپی میں اولین مقام حاصل کرنے والی وجیہہ مریم مذکورہ کالج کے اولین بیچ کی طالبہ رہی ہے. ریاستی سطح پر 85 کالج جاری ہیں جن میں 8 ہزار 780 طلباء و طالبات نے بی پی ٹی کے سال اول کے امتحانات میں شرکت کی تھی .ان ہزارہا طلبہ کی بھیڑ میں اپنا راستہ خود بناتے ہوئے مالیگاؤں موتی تالاب کے مرحوم ایڈوکیٹ شعیب احمد انصاری کی دختر وجیہہ مریم نے 88 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی ہے ساتھ ہی اس ذہن ترین طالبہ نے بائیو کیمسٹری اور کائینسیو تھیراپی جیسے ادق ترین مضمون میں بھی ریاستی سطح پر اولین مقام حاصل کیا ہے. مرحوم شیخ مطلب سر کا لگایا گیا یہ پودا آج ایک تناور درخت کی صورت برگ و بار دیئے جارہا ہے. شیخ رضوان مطلب کی شب و روز محنتوں کا ثمرہ ہے کہ مذکورہ ادارہ اپنی فعالیت کے ہمراہ دن دونی رات چوگنی ترقیوں کی راہ پر گامزن ہے. آج مرحوم نذیر بی ایس سی کا خانوادہ اپنی ذہن ترین بیٹی کی کامیابی پر نازاں ہے تو یہ ان کا حق ہے کیونکہ.. “پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائے ہیں “.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here