بھیونڈی ( شارف انصاری):- بارھویں کے نتائج میں رئیس جونیئر کالج،بھیونڈی کے نتائج حسبِ سابق انتہائی شان دار رہے۔باعثِ مسرت ہے کہ بھیونڈی کے قدیم تعلیمی ادارے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا مجموعی نتیجہ۹۵ء۱؍ فیصد رہا۔ امسال شعبہ سائنس میں کل۳۴۹؍طلبہ شریک ہوئے اور۳۲۴؍طلبہ کامیاب ہوئے یعنی۹۲ء۸۴؍ فیصد نتیجہ رہا۔ اس میں ۹؍طلبہ امتیازی،۶۷؍ طلبہ اوّل،۲۰۵؍ طلبہ دوّم درجے میں کامیاب ہوئے۔ شعبہ کامرس میں۲۱۲؍ طلبہ شریک ہوئے اور ۲۰۶؍طلبہ کامیاب ہوئے جس کا نتیجہ۹۷ء۱۷؍فیصد رہا۔۲۹؍طلبہ امتیازی، ۷۲؍اوّل اور۸۴؍ طلبہ دوّم درجے سے کامیاب ہوئے۔اسی طرح شعبہ آرٹس میں ۲۱۸؍طالبات شریک ہوئیں جن میں۲۱۰؍طالبات کامیاب ہوئیں اورنتیجہ۹۶ء۳۳؍ فیصدرہا۔آرٹس شعبے میں ۲۴؍طالبات امتیازی،۵۱؍طالبات اوّل،۹۹؍طالبات دوّم درجے میں کامیاب ہوئیں۔کالج ہٰذا کے شعبہ سائنس میں خان فرحین عبدالقادر (سائنس بی)نے ۸۶ء۵۰؍ فیصد مارکس حاصل کر کے اوّل،انصاری ثانیہ بانو وکیل احمد (سائنس ڈی)نے۸۳ء۱۷؍مارکس حاصل کر کے دوّم اورانصاری عفیفہ محمد قاسم (سائنس اے)نے ۸۲ء۵۰؍مارکس حاصل کر کے سوم مقام حاصل کیا۔شعبہ آرٹس میں پٹیل قریشہ بیگم طلحہ(آرٹس اے) نے۸۷ء۸۳؍مارکس حاصل کر کے اوّل،شیخ نسیمہ محمد حکیم (آرٹس بی) نے۸۶ء۳۳؍حاصل کر کے دوّم اورخان اقرا ریاض احمد(آرٹس اے)نے۸۵ء۸۳؍ حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا۔اسی طرح شعبہ کامرس میں انصاری سائنہ عبدالکلام نے۹۱ء۱۷؍، انصاری ساریہ ناز شکیل احمد۹۰ء۶۷؍، سید تنویر فاطمہ اظہار حسین (کامرس اے)نے۸۹ء۱۷؍ نمبرحاصل کر کے بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ ایچ.ایس.سی.ووکیشنل کا مجموعی نتیجہ۹۴ء۸۱؍ فیصد رہا۔۷۷؍ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور۷۳؍ طلبہ کامیاب ہوئے۔ اِس میں ۳؍طلبہ امتیازی،۳۰؍ اول اور۴۰؍طلبہ دوم درجے میں کامیاب ہوئے۔۸۳ء۶۷؍ارکس کے ساتھ انصاری عظیمہ شاہین صلاح الدین(ایم.ایل.ٹی.) اوّل مقام پر،انصاری فضا محمد نسیم(ایم.ایل.ٹی) نے۷۷ء۶۷؍فیصد نمبر کے ساتھ دوّم اور چودھری روبینہ عبداللہ(ایم.ایل.ٹی)۷۵ء۳۳؍ فیصد نمبرحاصل کر کے سوم مقام حاصل کیا۔سب سے زیادہ مارکس حا صل کرنے کی بنیاد پرانصاری سائنہ عبدالکلام (کامرس اے)،انصاری ساریہ نازشکیل احمد (کامرس اے)، سید تنویر فاطمہ اظہار حسین (کامرس اے)نے کالج میں با لترتیب اوّل، دوّم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ہمارے طلبہ نے مختلف مضامین میں بھی قابلِ ذکر کارکردگی انجام دی ہے۔ اس بہترین کامیابی پرکوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدے داران و اراکین، چیرمین صاحبان، ہیڈماسٹرس، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹراورسوپر وائزر حضرات نے کامیاب طلبہ اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔