ممبئی:۱۲؍ربیع الاول تاریخ قمری جہاں محسن انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت کی تاریخ ہے وہیں تاریخ عیسوی 20اپریل 571عیسوی فتاویٰ رضویہ میں درج شدہ تفصیل کے ساتھ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت کا ذکر موجود ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعث فخر و ناز ہےاس تاریخ کی مناسبت سے مسلمانوں کا رشتہ روحانی آقائے کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے جوڑنے کے لئے آج سے تقریباً 4،5سال قبل رضا اکیڈمی نے مذکورہ تاریخ کو ورلڈ درود ڈے کے انعقاد کا پیغام دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام پیش کیا تھا جس پر لبیک کہتے ہوئے عاشقان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے جوش و خروش کے ساتھ عشق و محبت میں ڈوب کر یوم درود شریف کی بزم سجائ دیکھتے دیکھتے آج یہ تحریک درود شریف عالمی سطح پر پہنچ گئ اور ہرگھر ہرمدرسہ ہر خانقاہ میں صلاۃ و سلام کا نغمہ گونجنے لگاآج 20اپریل کو رضا اکیڈمی نے جیسے ہی نوید مسرت یوم درود کی سنائ پورا دن دورد شریف کے خوبصورت نغموں سے مساجد و مدارس میں گونجنے لگے یہاں تک کہ جید علماء ومشائخ نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں کثرت سے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم و جائے قیام پر درود شریف کا ورد پیش کیا اسی طرح سے دربار غوث اعظم بغداد شریف میں عاشق غوث الاعظم الحاج محمد رفیق رضوی صاحب نے بزم درود شریف کا انعقاد کیا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے شعراء بالخصوص پڑوسی ملک کے مشہور نعت خواں نے دربار مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا بزم درود شریف کا انعقاد کرنے والے رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے تمام عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کامیاب یوم درود پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تقریباً چار پانچ سال قبل جب اس تحریک کو شروع کیا تو سوچا بھی نہ تھا کہ یہ روحانی تحریک اس قدر کامیابی سے ہم کنار ہوگی لیکن یہ فیضان و حسنات ہے درود شریف کا کہ فدایان مصطفی نے بزم درود کو گھر میں خانقاہوں میں مساجد و مدارس میں منایا اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے اسے دنیا کے کونے کونے گوشے گوشے میں پہنچا دیا آج جہاں دیکھو وہیں بزمِ محسن کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بزم سجی ہوئی ہے چھوٹے چھوٹے بچے بڑے جوان بوڑھے ماں بہنیں سب والہانہ لگاؤ سے تاجدار ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود پڑھ رہے ہیں حضرت نوری صاحب نے بتایا کہ تاریخ قمری 12ربیع الاول شریف کو جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا انعقاد پوری دنیا کرتی ہے اور ان شآء اللّٰہ الکریم اس تاریخ ولادت حضور پر کرتی رہے گی مگر عوام وخواص میں تاریخ شمسی حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت متعارف نہیں تھی فتاویٰ رضویہ کا مطالعہ کرکے جید علماء ومشائخ سے مشورہ کرکے لوگوں کو درودشریف کے ذریعے 20اپریل کو ورلڈ درود ڈے کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگ اس تاریخ کو زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں، دورد شریف ایک مقبول وظیفہ ہے جس سے انسان اپنے رب کے حضور قریب ہوتا ہے وہیں اس کا رشتہ خود باعث وجود کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مضبوط ہوتا ہے اسی مضبوطی کے لئے صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے رضا اکیڈمی کے بانی وآل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے نائب صدر وتحفظ ناموس رسالت بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری و تحریک درود و سلام کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ خوشبختی ہے کہ یہ سعادت ہمیں حاصل ہوئی کہ آج اربوں کھربوں کی تعداد میں عاشقان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اس تحریک سے وابستہ ہیں اور ایشیا و یورپ تک اس بزم کا انعقاد کیا جاتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ آقائے کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا یہ زندہ و تابندہ معجزہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چاہنے والوں کی محبت و عقیدت کو قبول کرتے ہوئے سات سمندر پار بسنے والے لوگوں کے ذہن و قلب پر نقش کردیا ہے جو جہاں ہے وہیں دورد شریف کی مجلس میں جھوم رہا ہے جس کی سند بھی حاصل ہوئی کہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زاد اللہ شرفہا میں یوم درود کی محفلیں سج رہی ہیںممبئی میں تو سیکڑوں جگہوں پر روحانی مناظر دیکھے گئے درگاہ مخدوم پاک ماہم شریف میں مخدوم پاک چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے یوم درود شریف شاندار طریقے سے منایا گیا وہیں رضا مسجد ملنڈ کرلا،گوونڈی گھاٹکوپر سمیت دیگر مقامات پر لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق دوسو پچاس کروڑ سترہ لاکھ تیئیس ہزار،,2٫50٫17٫23٫000 ہدیہ درود شریف پیش کئے گئے ہیں جو بڑی مسرت و شادمانی کی بات ہے آخر میں حضرت نوری صاحب نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ اس تحریک سے جڑیں بالخصوص نوجوان نسل تاکہ درود شریف پڑھنے کی عادت پڑ جائے وہ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے کام کرتے اگر درود شریف کا ورد کرتے رہے تو دنیاوی خرافات سے بچ جائیں گے معاشرے میں روحانیت کا غلبہ ہوگا نشہ کی لت ختم ہوگی گھروں میں خیر و برکت کا نزول ہوگا ملک ترقی کرے گا اور نوجوان نسلوں میں دینی واخلاقی اقدار کی پاسداری نظر آئے گی اسی مقصد کے حصول کے لئے 20اپریل کو یوم درود شریف کا انعقاد ہوتا ہے اس تحریک کو جہاں شہزادہ مخدوم سمناں گل گلزار اشرفیت معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ شریف صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی مکمل حمایت حاصل ہے وہیں تمام اہلسنت کی خانقاہوں کے سجاد گان درسگاہوں کے شیوخ الاحادیث مساجد کے ائمہ مدارس کے اساتذہ کی تائید و تصدیق ملی ہے جو سلسلہ نور شروع ہوا ہے یوں ہی قائم رہے گا میں رہوں یا نہ رہوں رضا اکیڈمی یہ سلسلہ ہمیشہ جار ی رکھے گیرضا اکیڈمی اس تحریک کو بیدار کرنے والے تمام علماء ومشائخ شعراء اسلام و فیس بُک واٹس ایپ ٹویٹر ودیگر ذرائع ابلاغ سے مسلسل جڑے رہنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے مزید آئندہ بھی آپ سے اس طرح کے کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔