مالیگاؤں: (خیال اثر )آل انڈیا مومن انصار سبھا کے ریاستی صدر خلیل انصاری کے جواں سال لائق و فائق فرزند ارجمند انصاری عباد الرحمان کو ایک بار پھر مڈڈے کی جانب سے ایک عظیم الشان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. دھولیہ سے تعلق رکھنے والے عباد الرحمان کا شمار ممبئی کے نامور بلڈروں میں ہوتا ہے. یقیناً 28 جون کے دن عباد الرحمان کی بے چین فطرت اور بےقراریوں کو قرار مل گیا ہوگا جب مقبول عام جریدہ مڈڈے کی جانب سے انھیں رئیل اسٹیٹ انفراسٹرکچر آییکون 2024 ایوارڈ عروس البلاد ممبئی کی تاریخی ہوٹل تاج ریذنڈیسی میں تفویض کیا گیا. مذکورہ آئی کون ایوارڈ صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ ان خدمات کا اعتراف نامہ بھی ہے جو برسہا برس تک ان کے ذریعے انجام پذیر ہوئی ہے. موصوف لینڈ ڈیولپر کے ساتھ ساتھ تعمیروں کی دنیا میں ایک منفرد اور نمایاں مقام کےحامل رہے ہیں. ممبئی جیسے شہر میں جہاں بے شمار لینڈ ڈیولپر اور تعمیری شخصیات نے نام و نمود حاصل کیا ہے ان کے درمیان اپنی موجودگی کا احساس دلانا ان کی نمایاں کارکردگی کا اعلان نامہ ہے جو ایک دو برس کی بات نہیں بلکہ برسہا برس کی کاوشات کا وہ ثمرہ ہے جو انھیں حلقۂ دیگراں میں انفراد عطا کرتا ہے. یاد رہے کہ پچھلے سال انھیں دبئی جیسے ملک میں بھی ایسا ہی ایک ایوارڈ عباد الرحمان کو تفویض کیا گیا تھا. دونوں ہی ایوارڈ موصوف کی اعلی کارکردگی کا وہ اظہاریہ ہیں جو انکا نصیب بن گئے ہیں.