کروڑوں کے گھوٹالے میں کئی دلال شامل، عدالت کی نگرانی میں انکوائری کرائی جائے: پریتی شرما مینن کا مطالبہ

0
0

ممبئی:: ممبئی عام آدمی پارٹی نے میٹرو 6 پروجیکٹ میں ایم ایم آر ڈی اے کے پی اے پی گھوٹالہ میں کھلے عام اور بڑے پیمانےپربدعنوانیوں کا پردہ فاش کیا اور میڈیا کے سامنے تفصیلات پیش کیں۔ ممبئی عام آدمی پارٹی کی صدر پریتی شرما مینن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے ذریعےآر ٹی آئی درخواستوں کے تحت حاصل کردہ معلومات کے مطابق اور مکمل تحقیق کے بعد پی اے پی الاٹمنٹس میں گھوٹالہ ہے۔ پروجیکٹ متاثرہ لوگوں کو پی اے پی کو گھر الاٹمنٹ، میٹرو 6 پروجیکٹ کی زمین پر موجودہ مستقل اسٹرکچر نائبضلع کلکٹر اور ایم ایم آر ڈی اے کی سربراہ رچنا اندورکر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سوشل ڈیولپمنٹ سیل (ایم ایم آر ڈی اے) کے سربراہ کے ذریعے سروے کیا گیا تھا۔ یہ سروے ای کیو ایم ایس پرائیویٹ لمیٹڈ نے کیا تھا۔کام کرنے کا طریقہ:(۱) ایم ایم آر ڈی اے کی طرف سے کئے گئے سروے کی بنیاد پر ا سٹرکچر کی ایک خاص تعداد کو اہل قرار دینا۔ (۲) پھر نئے نقشے میں زائد اسٹرکچردکھائے جاتے ہیں، جو پچھلے نقشے میں موجود نہیں تھے۔اس کے بعد ان اسٹرکچر کو اہل قرار دیا جاتا ہے اور پرانی اعلان کردہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔عام آدمی پارٹی ممبئی کی صدر پریتی شرما مینن نے کہا کہ صرف ایک میٹرو 6 پروجیکٹ میں اہل اسٹرکچر کی فہرست میں کل 114 فرضی اسٹرکچر کو اہل اسٹرکچر کی لسٹ میں جوڑا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایم ایم آر ڈی اے کی ایس ڈی سی چیف رچنا اندورکر پچھلے 10 سالوں سے بغیر کسی ترقی اور تنزلی کے اسی عہدے پر فائز ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کی میعاد 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال ہے۔یہ ایک مافیا سنڈیکیٹ ہے جس کی سرپرستی ہمارے موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کر رہے ہیں۔ ایکناتھ شندے 2014 سے مہاراشٹر کے شہری ترقیات کے وزیر ہیں اور ایم ایم آر ڈی اے انہیں براہ راست رپورٹ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ تھانے کے ورتک نگر میٹرو لائن میں ان کے آبائی حلقے میں بھی اسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 85 بوگس الاٹمنٹس کئے گئے ہیں۔ ہم اس بڑے پیمانے پر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لئے عدالت کی نگرانی میں انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔اب تک تقریباً 65ہزار پی اے پی یونٹس مختلف بنیادی اسٹرکچر پروجیکٹوں کے لئے لئے الاٹ کئے ہیں۔ ان میں سے 2000 سے زائد پی اے پی یونٹس فرضی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ 1000 کروڑ کا گھوٹالہ ہے، جو خود وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی مہربانی سے ہوا ہے۔ اس گھوٹالے کی ماسٹر مائنڈ ایم ایم آر ڈی اے کے ڈپٹی کلکٹر اور ایس ڈی سی چیف رچنا اندورکر ہیں۔ اس کرائم سنڈیکیٹ میں ڈپٹی کلکٹر سانگلے، ای کیو ایم ایس کوآرڈینیٹر دیپک دھوپت شامل ہیں جو اپنے عہدوں پر برقرار ہیں۔عام آدمی پارٹی ممبئی کے نائب صدر سندیپ کٹکے نے کہ اس گھوٹالے میں بی جے پی سے وابستہ بہت سے ایجنٹ اور دلال شامل ہیں جیسے اجے بڈگجر، جو پونم مہاجن اور دیویندر فڑنویس کے قریبی ساتھی ہیں اور اندورکر کے قریبی پوپٹ تیواری، پپو ٹرنر، وجے شکلا کا اہم رول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here