جوہومیں مسلمانوں کے قبرستان کامعاملہ ہنوز التوا میں

0
1

ممبئی: (اسٹاف رپوٹر)اندھیری ویسٹ کے جوہو علاقے میں 40 سال سے مسلمانوں کے لئے قبرستان بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن یہاں ابھی تک قبرستان نہیں بنایا جاسکا ہے وہی دوسری جانب ہندوؤں کے لیے شمشان بھومی اور عیسائیوں کے لیے قبرستان کافی وقت پہلے ہی بنایا جاچکا ہے میونسپل کارپوریشن نے اندھیری ویسٹ کے جوہو علاقے میں ہندو شمشان بھومی مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئےالگ الگ قبرستانوں کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے۹۰۹۱۰ء۰۵؍زمین مختص کی ہے اس میںسے ۱۱۱۹۹۵ء۹؍ مربع میٹر کی زمین مسلم قبرستان کے لیے مختص ہے سنیل دت اور گروداس کامت، جو کبھی اس علاقے کی نمائندگی کرتے تھے، انہوں نے وہاں ایک مسلم قبرستان بنانے کا مطالبہ کیا تھا سابق ایم پی حسین دلوائی، سابق کانگریس ایم ایل اے اشوک جادھو، سابق کارپوریٹر موہن لوکیگاؤںکر، سابق کارپوریٹر عبدالعزیز بارودگر عرف ببلو سمیت سبھی لیڈروں نے میونسپل کارپوریشن ،کلکٹر، اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہےلیکن آج تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہواہے عبدالعزیز بارودگر نے کہا کے مسلم مجلس ٹرسٹ کے لوگ قبرستان کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل سرکاری دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی مثبت نتیجہ نظر نہیں آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سانتا کروز قبرستان میں بھی جگہ نہیں ہے باندرہ ویسٹ سے اندھیری ویسٹ تک مسلم کمیونٹی کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس علاقے میں سانتا کروز ویسٹ کے دولت نگر کے قریب پولیس اسٹیشن کے سامنے مسلم کمیونٹی کا قبرستان ہے جہاں جگہ نہیں ہےکسی نہ کسی طرح کام چل رہا ہےمسلم مجلس ٹرسٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیری ویسٹ کے جوہو علاقے میں مسلمانوں کے قبرستان کے لئے برسوں سے زمین کا ایک پلاٹ مختص ہے اگر میونسپل کارپوریشن اجازت دے تو وہاں کی جگہ استعمال کی جا سکتی ہے ہم مسلسل کلکٹر، میونسپل کارپوریشن اور حکومت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، لیکن مطالبہ التوء کا شکار ہے اور مسائل کاکچھ حل نہیں ہو رہا ہے وہاں کے لوگوں کا کہینا ہے آپ جہاں بھی جائیں، آپ کو صرف یقین دہانی ملتی ہے ہمیں امید ہے کہ جلد ہی متعلقہ محکمہ مثبت فیصلہ کرے گا اور مطالبہ پورا کیا جائے گابرسوں پہلے ہی میونسپل کارپوریشن نے جوہو میں مسلمانوں کے لئے قبرستان بنانے کے لئے زمین مختص کی تھی اسے بس ٹرسٹ کے حوالے کرناہے ہم اپنا پیسہ دیوار ودیگر کام کرنے پر خرچ کرئینگے اس مطالبے کو لیکر ہم جلد ہی وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کریںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here