تھانے بزنس کانفرنس

0
0

ممبرا(سمیر سیّد)یس وی کین فاؤنڈیشن کی جانب سے کوسہ کھڑی مشین روڈ ڈائمنڈہال میں ”تھانے بزنس کانفرنس “ کے دوسرے سیزن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بزنس سیمینار کے ساتھ ساتھ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں الگ الگ کمپنیوں اور گھریلو کاروبار وں کے ۵۵ ِ اسٹالس لگائے گئے تھے۔ نمائش میں ایسے کاروبار اورر اُن سے جُڑے شارٹ ٹرم کورسیس کو بھی پیش کیا گیا جن کونوجوان اور طالب علم اپنی پڑھائی جاری رکھتے ہوئے بھی سیکھ سکتے ہیں اور اضافی کمائی کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے لے کر ایویئشن انڈسٹری تک کے کورسیز کو اس ایکزیبشن میں شامل کیا گیا تھا جن کی فیس بھی کافی مناسب رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی ملٹی نیشنل کمپنیوں دوارا بھی اسٹال لگائے گئے تھے جو پہلی بار ممبرا شہر کی اس بزنس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یس وی کین فاؤنڈیشن کے دو ذمہّ داران محّمد بھائی اور سہیل بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بزنس کانفرنس کا مقصد،اس کا تعارف اور کسی بھی قسم کے چھوٹے یا بڑے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے اپنا پیغام دیا ہے۔ اس کانفرنس کا اہتمام کرنے والوں میں یس وی کین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر رمیز، پروفیسرحسن مُلانی، اور یس وی کین فاؤنڈیشن کے دیگر ذمہ ّ داران شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here