بی اے کے بعد کیا ،جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر میں طلبہ کے لیے کرئیر گائیڈینس پروگرام

0
4

بھیونڈی ( شارف انصاری):- یشونت راؤ چوہان مہارا شٹر اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیر اہتمام کے ایم ای سوسائٹیز غلام محمد مومن ویمنز کالج، اسٹڈی سینٹر میں زیر تعلیم بی اے سال سوم کےطلبہ کے لیے  رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے اردو بسیرا ہال میں ایک ترغیبی و تربیتی لیکچر بہ عنوان” بی اے کے بعد کیا ” منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر جناب عبدالعزیز انصاری  نے کی۔ مقرر خصوصی کے طور پر معروف کرئیر کاؤنسلر مومن فہیم احمد عبدالباری نے طلبہ کو مختلف کرئیر اور شعبوں کی تفصیلی معلومات فراہم کی۔ طلبہ کے مضامین کے لحاظ سے اردو، تاریخ،جغرافیہ، معاشیات، سماجیات کے شعبوں اور کورسیس کے ساتھ موصوف نے ٹیچنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، میڈیا، صحافت، قانون و عدلیہ اور سول سروسیس میں کرئیر پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مختلف واقعات اور حقیقی زندگی پر مبنی مثالوں کے ذریعے فہیم مومن نے طلبہ کو تعلیم حاصل کرتے رہنے اور بہتر کرئیر بنانے کی ترغیب و تحریک دی۔ پروگرام کا آغاز بی اے سال سوم کی طالبہ کی قرات سے ہوا۔ اسٹڈی سینٹر کے کاؤنسلر ڈاکٹر ابو طالب انصاری صاحب نے طلبہ کو مختلف مثالوں کے ذریعے پرسنالٹی ڈیویلپمنٹ پر گفتگو کی۔ صدر مجلس جناب عبدالعزیز انصاری نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اچھا سے بہت اچھا بننے کے لیے سخت محنت اور پختہ ارادہ کی ضرورت ہوتی ہے لہذٰا طلبہ کو مہمانان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے   امتحانات میں کامیابی کے لیے سخت محنت کی تلقین کی اور نیک خواہشات پیش کی۔ اس موقع پر اسٹڈی سینٹر کی طالبہ مبشرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو فی الوقت یو پی ایس سی کے تحت منعقد ہونے والے سی ڈی ایس امتحان کی تیاری کررہی ہیں اور آئندہ سول سروسیس میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہیں۔اس موقع پر طلبہ نے سوالات بھی پوچھے جسکا مہمانان نے تصفی بخش جوابات دیے۔اس موقع پر جناب نوح خلیل پٹیل اور معروف انشائیہ نگار محمد رفیع انصاری صاحب نے اپنی موجودگی سے طلبہ کی حوصلہ بڑھایا ۔اردو کی لیکچرار صوفیہ مومن صاحبہ نے پروگرام کی نظامت کی ذمہ داریاں نہایت عمدگی سے انجام دیں۔خان ذاکر حسین سر نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں طہور مومن کا گراں قدر تعاون شامل رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here