بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی نظامپورہ میونسپل کارپوریشن نے مامو بھانجہ ٹرسٹ کو اقصیٰ گرلز کالج ملت نگر کے سامنے اسکول کی خاطر تیس سال کے لیے مختص اراضی دینے کے، کچھ عرصہ بعد لاک ڈاؤن قانون نافذ ہوجانے کے دوران زمین مافیا نےاس پر قبضہ کر لیا تھا۔ ٹرسٹ کے ذمہ داران اس کی تحریر شکایت میونسپل کمشنر اور نظامپورہ پولس اسٹیشن کو دینے بعد مسلسل میونسپل کے اعلیٰ آفسیران سے رابطہ میں رہیں۔ واضح رہے مافیا ٹولی نے بوگس کاغذات داخل کرکے ٹورینٹ پاور کمپنی سے الیکٹریک میٹر حاصل کرلیا تھا اس غیر قانونی حرکت کی شکایت مہانگر پالیکا نے مذکورہ کمپنی کودی بجلی محکمہ نے تادیبی کاروائی کرتے ہوئے میٹر کو فوراً واپس نکال لیا۔ میونسپل کمشنر شری اجے ویدے نے مامو بھانجہ ٹرسٹ کی شکایت کی انکوائری کرنے کے بعد ہربھاگ نمبر ایک کے ادھیکاریوں کو غیر قانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کا حکم دیا اور غیر قانونی طور سے قبضہ کرنے والوں کو بے دخل کرکے عوام الناس کی معلومات کے لیے بورڈ لگا دیا۔مامو بھانجہ ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی مولانا انور صاحب اورسی٘د نور علی صاحب نے اس جگہ پر بہت جلد مجوزہ اسکول کی عمارت کا کام شروع کرنے کا اعادہ کیا ۔