بھیونڈی شہر کو بدلنا ہی ہمارا مقصد ہے، آنچل اسکیم کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی رئیس شیخ کا خطاب 

0
1

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی مشرق کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی آج یکم جون یوم ولادت کی مناسبت سے میگھا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ کیمپ صلاح الدین ایوبی میموریل اسکول اینڈ جونیر کالجز کے عبداللہ آڈیٹوریم میں افتتاح کیا گیا اسی افتتاحی تقریب میں بطور خاص۔ آنچل نامی۔پروگرام کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد بتاتے ہوئے رئیس شیخ نے کہا ہماری کوشش ہے کہ بھیونڈی میں کوئی بھی ڈیلیوری گھر میں نا ہو اور کوئی بھی موت ڈیلیوری میں پیش آنے والی مشکلات سے نا ہو اسی طرح انھوں نے کہا کہ بھارت مکت انیمیا گورنمنٹ کا پروگرام ہے مگر ہم بھیونڈی شہر میں ہر حاملہ خاتون کی اس مشکل کو آسان کرنے کے لئے ایک کٹ پیش کریں گے جس میں کیلشیم۔پروٹین۔فولک ایسڈ وغیرہ دوائیں اور کیپسول ہوں گے نیز ایک انٹر نیشنل کمپنی کے ذریعے پیش کیا گیا پروٹین پاؤڈر سبھی حاملہ خواتین کو دیا جائے گا سب سے اہم بات یہ رہی کہ بھیونڈی میں برتھ سرٹیفکیٹ بنانے میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں محکمے کے لوگ معمولی سی باتوں پر چکر لگواتے ہیں یہ سرٹیفکیٹ جنم پتری بھی رئیس شیخ کی آفس سے بنا کر دیا جائے گا آنچل نامی اس پروگرام کو ممبئی کے نائر اسپتال اور دیگر اسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے وہاں کی نمائندگی بھی اس آنچل کی افتتاحی تقریب میں دو خواتین ڈاکٹروں نے کی اس افتتاحی پروگرام کے بعد صلاح الدین ایوبی اسکول سے نکل کر سبھی لوگ نیو نیشنل اسکول کے سامنے واقع میدان میں گئے جہاں میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس بلڈ ٹیسٹ۔سی بی سی۔تھائرائڈ۔ایچ آئی وی۔سینے کا ایکسرے۔ٹی بی۔ہڈیوں کا چیک اپ یہ سب کا انتظام فری میں کیا گیا تھا اسی کے ساتھ آنکو لوجی۔انجیو پلاسٹک پیس میکر۔ٹیمپانولوجی۔ہرنیا۔اپینڈکس۔ہیڈروسیل۔وغیرہ کی ٹیسٹنگ اور آپریشن وعلاج کا انتظام مفت میں کیا گیا تھا اس علاقے مقامی سماجی شخصیت صدام حسین نے اس کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا رئیس شیخ نے آنگن واڑی اور آشا ورکرز کا استقبال کیا اور کہا ان کا سمان کریں یہ بہت اہم ہیں انھیں کے ذریعے ساری سہولیات آپ تک پہنچنے والی ہیں اب تک رجسٹر درجنوں سیکڑوں خواتین کو وہاں پر مذکورہ کٹ دیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ حاملہ خواتین اپنے ناموں کا اندراج کرائیں ہم زچگی کا بھی انتظام کرائیں گے یہی ہماری کوشش ہے کہ بھیونڈی بدلے صرف سڑکیں بن جانے سے بھیونڈی نہیں بدلے گی ہمیں اپنی سوچ بھی بدلنی ہوگی بطور مہمان چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشری سید۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجنا سنکا۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شعیب۔سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات۔جلیس اعظمی۔اجے لالہ یادو۔سلام نعمان۔وغیرہ موجود تھے رئیس شیخ نے سبھی کا استقبال پھولوں کے گلدستہ سے کیا 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here