بھیونڈی شہر میں بارش نےڈھایا قہر ۔بھاجی مارکیٹ، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک سمیت جھونپڑپٹیوں میں کمرتک داخل ہوا پانی

0
2

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر میں کل رات سے ہو رہی موسلادھار بارش نے پورے شہر میں تباہی مچا دی ہے۔ شہر کی مرکزی بھاجی مارکیٹ ، بازارپٹھ، تین بتی، نزرانہ سرکل، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک سمیت عیدگاہ جھونپڑپٹی، کامواری ندی کے اطراف میں واقع مہاڈا کالونی، چاویندرا روڈ، کاکو بائی چال، سمیت پورے علاقے میں پانی جمع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ دیوجی نگر، شہر کے اہم راستوں بشمول بھاجی مارکیٹ، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک، نزرانہ سرکل کے علاقے میں ڈھائی سے تین فٹ پانی بھر گیا، جہاں سڑکیں بند رہیں اور گھنٹوں ٹریفک متاثر رہا۔ کئی نشیبی علاقوں میں کمر تک گہرا پانی دیکھا گیا، شہری کمر تک بھرے پانی میں سے گزرتے ہوئے نظر آئے۔ اسی طرح ندی کے کنارے واقع عیدگاہ علاقے میں گھروں میں چار فٹ تک پانی جمع ہونے سے وگ پریشان نظر آئے ۔ تین بتی مہاڈا کالونی سمیت کئی نشیبی علاقوں میں سینکڑوں دکانیں اور ہزاروں مکانات میں پانی بھرنے سے لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی ایمرجنسی انتظامیہ سیلابی صورتحال کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے صبح سے ہی یہاں نہیں پہنچ سکی ، جس کی وجہ سے مقامی شہری میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پر اپنا غصہ ظاہر کررہے ہیں۔ کیونکہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے عیدگاہ جھونپڑپٹی میں لوگوں کو کھانے کے پیکٹ یا ضروری خدمات تک فراہم نہیں کی ہیں۔ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے قریب بہنے والی کامواری ندی کے پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here