بھیونڈی شانتی نگر پولیس نے بائیک ، آٹو رکشا ، موبائل چوری کرنے والے گروہ کے ۵؍ ملزمین کو گرفتار

0
2

بھیونڈی ( شارف انصاری):-  بھیونڈی شانتی نگر پولیس نے بائیک ، آٹو رکشا ، موبائل چوری کرنے والے گروہ کے 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جو بھیونڈی شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گاڑیاں مالیگاؤں شہر لے جاکر فروخت یا لون پر دی جاتی تھی  ۔ پولیس نے کل 17 معاملات کا انکشاف کر گرفتار ملزمین سے 9 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا نال برآمد کیا ہے جن میں 14 موٹر سائیکل ، 4 آٹو رکشہ ، 8 موبائل، نقدی اور ہتھیار سمیت چوری میں استعمال ہونے والی ایک ایف زیڈ موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھاولے کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کشور کھیرنار ایسٹ ڈویژن ،شانتی نگر پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر شنکر اندلکر اور پولس انسپکٹر نیلیش بڑاکھ کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سیلیندر مہاترے اور ان کی تحقیقاتی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھیونڈی میں رہنے والے بلال رضوان انصاری (27) اصل پتہ مالیگاؤں ، محمد سیف شفیق خان (24) ساکن شانتی نگر، راحیل فقیر اللہ انصاری (26)، غیبی نگر بھیونڈی کو گرفتار کر سختی سے تفتیش کرنے کے بعد مجموعی طور پر 17 معاملات کا پردہ فاش کیا ہے ۔  بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھاولے نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے گرفتار تینوں ملزمین سے چوری کی 17 وارداتوں میں چوری کی گئی 14 موٹر سائیکل ، 4 آٹو رکشا سمیت کل 18 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں جن کی قیمت 7 لاکھ 90 ہزار روپئے ہیں ۔ سبھی معاملات میں بائک چوری کے 11 کیس شانتی نگر تھانے میں درج ہیں، جب کہ نظام پورہ تھانے میں 3، نارپولی تھانے میں 1، بھیونڈی سٹی تھانے میں 1 اور بھیونڈی تعلقہ تھانے میں 1، کل 17 معاملے پولیس اسٹیشن میں درج ہیں ۔  ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوناتھ دھاولے نے کہا کہ شانتی نگر پولیس نے سال 2023 کے پچھلے چار مہینوں میں اس وقت 19 گاڑیاں اور پچھلے مہینے میں 19 گاڑیاں اس طرح کل 38 گاڑیاں برآمد کرکے چوری کے معاملے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی  ہیں ۔ اس کے علاوہ موبائیل فون کی چوری کے معاملے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شانتی نگر پولیس نے 35 سالہ یوگیش چندر لال مکھیجا الہاس نگر اور 21 سالہ کرن رشمین گڈا ساکن  ڈومبیولی کو حراست میں لے کر تفتیش کے دوران ان کے پاس سے مختلف کمپنیوں کے 8 موبائل فون اور چوری کے لئے استعمال کی جانے والی ایف زیڈ موٹر سائیکل سمیت مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار کا مال برآمد کیا ہے ۔ جس میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 376/2023 میں آئی پی سی کی دفعہ 394، 506 (2) 34 کے تحت شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں 1 معاملہ اور ایف آئی آر نمبر 340/2023 میں مانپاڑہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 379 کے تحت 2 معاملات درج کیے گئے ہیں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here