بھیونڈی ،( شارف انصاری ): رضا اکیڈمی برانچ بھیونڈی کے صدر قریشی اویس رضااور ان کی ٹیم کے تمام اراکینِ عملہ ، ،محمد اکرم محمد ابراھیم مومن،وقاص احمد صغیر احمدملک،محمدعظیم عبد الحمید قریشی،ایڈوکیٹ منال صغیر انصاری ،وقار احمدمحد اسماعیل مومن،صدام امتیاز قریشی، کے زیر اہتمام کو ٹر گیٹ مسجد سے ماموں بھانجا گراؤنڈ تک جلوس اخصالة محمدی سخت پولیس کی بندوبست میں نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار کے سجادہ نشین حضرت سید جمیل احمد جانی میاں، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے نواسے حضرت مولانا الشاہ محمد منانی میاں رضا خان اور حضرت مولانا مقصود علی خان (ممبئی) نے کی۔منتظمین نے قائدین کی گل پوشی کے ذریعے استقبال کیا۔ محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر جلوس روایتی شان و شوکت اور فلک شگاف نعروں کے ساتھ دو پہر00: 3 بجے نکالا گیا۔ جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی۔ جلوس درود شریف ، آیت کریمہ اور دیگر دعاؤں کا ورد کرتے ہوئے نظام پورہ سے چاند تارہ مسجد ہوتے ہوئے بہار مدینہ مسجد پہنچا۔ جلوس کی ابتداء سے لے کر اختتام تک جگہ جگہ بھیونڈی میں جلوس عید میلادالنبی سے قبل جلسہ میں حضرت مولانا مقصود علی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے۔تحفظِ ناموسِ رسالت کا پیغام دیا اور معین المشائق سیَد معین میاں صاحب قبلہ اوررضا اکیڈمی کے بانی الحاج سعید نوری صاحب،قبلہ اور ان کی دینی خدمات اورامن کے پیغام پرانھوں نے لبیک کہا-مختلف تنظیموں اور کمیٹی کی جانب سے شرکاء کیلئے پانی ،شربت خان گذر کا اہتمام کیا گیا تھا- اس جلوس نے قومی ایکتاکی مثال قائم کی اس میں مذہبی اور غیر مذہبی لوگ بھی مدعو تھے ۔ جلوس انتہائی ادب و احترام ۔کےساتھ بعد ازاں اپنی منزل مقصودتک پہنچا -بیسواں محمدی جلوس میں علما۶، اور تمام عشقانہ رسول کیلئے پولیس نےبلخصوص اپنی خدمات انجام دیں- پولیس نےشرعی اصول کا خیال رکھتے ہوئے شریک ہونے کی ہدایت کی -کارواں محمدی ماموں بھانجہ گراؤنڈ پہنچا جہاں مغرب کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ سخت بندو بست کیاگیا تھا۔ نماز کے بعد علماء کرام کے خطابات ہوئے اور قائدانِ جلوس نے دعا کی۔اور اپنے وقت سے پہلے اختتام کو پہنچا- واضح رہے کہ منتظمین نے جلوس عید میلاد النبی کیلئے پہلے سے ممانعت کی تھی۔کہ 10فٹ سے بڑے جھنڈے لانے سے گریز کریں ،باوضو رہیں اور امن وامان اور محبت کا ثبوت دیں -جلوس محمدی میں سیاسی لیڈران بھی پیش پیش رہے۔ رکن جلوس نے گائیڈ لائن جاری کر دیااسی کے مطابق جلوس میں شرکت کرنے اور جلوس ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے نعرے بازی کی سخت ممانعتکی گئ تھی-رضااکیڈمی کے صرر قریشی اویس رضا اور ان کی ٹیم کی جانب سے تھانہ کمشنر صاحب،جوائن کمشنر صاحب، ھیونڈی ڈی سی پی صاحب،اور ڈیپارٹمنٹ آف پولیس، بی ایم سی کمشنر صاحب،ان کی ٹیم ، تمام علماۓکرام،سیاسی لیڈران اور ذمہ داران،اورسبھی شریک کمٹیاں اور عشقانِ رسول،سےاس جلوس کو امن اور سلامتی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دل کی عمیق گہرائیوں سے شکر گزار ہے