بھارت نے دنیا کو بتائی اے آئی کی اہمیت، احتیاط پر بھی زور،روچیرا کمبوج کا اقوام متحدہ میں پاور آف اے آئی فار سوشل جسٹس پرتبادلہ خیال

0
2

نئیدہلی: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں غیر سرکاری تنظیم فاؤنڈیشن فار ہیومن ہورائزن کے اشتراک سے اس تقریب کی میزبانی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے ذریعہ کی گئی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال اور کسی معاملے کے حقائق کی تصدیق کیے بغیر رائے قائم کرنے پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کمپلیکس میں ایک سمپوزیم میں بات کی۔روچیرا کمبوج نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کو اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ بے پناہ خوشحالی اور مواقع پیدا کر سکتی ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ AI سسٹم کا غلط استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے زراعت میں AI الگورتھم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے زراعت سے متعلق خبریں شیئر کی جاتی ہیں۔ اس سے کسانوں کو ان کی فصلوں کے لیے بہتر باخبر فیصلے لینے میں مدد ملتی ہے اور نقصانات کو کم کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی، صحت کی دیکھ بھال میں AI کے ذریعہ ان علاقوں میں جہاں صحت کی سہولیات کی کمی ہے، بیماری کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اقوام متحدہ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی نمائندہ ارسلا ونہوون نے اے آئی کے استعمال کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ خلا سے معلومات اکٹھی کر کے قدرتی آفات کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز اے آئی کے استعمال سے بے شمار امکانات وابستہ ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here