بھیونڈی ( شارف انصاری):- انجورپھاٹہ کے علاقے میں نوکار ریذیڈنسی، مہاویر ڈریم لینڈ، پٹیل مدھوون، میلان اپارٹمنٹ، گل موہر اپارٹمنٹ، اومنیوس، گیتا اپارٹمنٹ سے لے کر رائل اپارٹمنٹ انجورپھاٹا تک 50 لاکھ روپے کے فنڈ سے کنکریٹ راستہ بنانے کا کام شروع کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کیمپس میں پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کا کام بھی 7 لاکھ روپے کے فنڈ سے شروع کیا گیا۔ اس دوران مقامی بی جے پی ایم ایل اے مہیش چوگھلے، سابق کارپوریٹر نیلیش چودھری، ہنومان چودھری، سماجی کارکن نارائن چودھری، راجو چوگھلے، منوج پاٹل، راجیش پریہار، چیتن مستان، ستوشیلا جادھو سمیت بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔ اس موقع پر بی جے پی ایم ایل اے مہیش چوگھلے نے کہا کہ ہم عوام کی سہولت کے لیے تمام ترقیاتی کام اسی طرح کرتے رہیں گے، ہم عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔